سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی طرف سے مقبوضہ اراضی سے واپس جانے کے لیے درخواستوں کی تعداد میں بے مثال اضافہ ہو رہا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے صیہونی آبادکاروں کی طرف سے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں میں بے مثال اضافے کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے جرمن شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار
یہ اقدام، مقبوضہ اراضی میں صیہونی آبادکاروں کے لیے عدم تحفظ کی وجہ سے دیگر ممالک میں ہجرت کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین سے معکوس ہجرت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں، جاری جنگ اور صیہونیوں کے درمیان سلامتی کے فقدان کے ساتھ، عبرانی ویب سائٹ "زمان اسرائیل” نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے مقبوضہ فلسطین کو چھوڑنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 470000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی اسرائیل سے ہجرت کرنے کی وجوہات
اس رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کو چھوڑنے والے اور واپس نہ آنے کا ارادہ رکھنے والوں میں وہ نوجوان صیہونی بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں شرکت کے لیے طلب کیا تھا، لیکن انہوں نے فرار کو ترجیح دی۔
مشہور خبریں۔
بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے اٹک پل پھر بند
نومبر
آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم
مئی
کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو سردار اختر مینگل کو گرفتار کرلیا جائے گا، بلوچستان حکومت کا انتباہ
اپریل
حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
مارچ
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
مارچ
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ
نومبر
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
جولائی
صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اپریل