شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ 

شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ 

?️

سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی اور چراگاہوں پر قبضہ کر کے آٹھ نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں مقامی کسان اور چرواہے متاثر ہوئے ہیں۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ قنیطرہ مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کے مقصد سے اس صوبے کی 6 ہزار ہیکٹر زرعی زمین اور چراگاہوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے تقریباً 6 ہزار ہیکٹر زرعی زمین اور چراگاہوں کو قبضے میں لینے کے بعد علاقے میں آٹھ فوجی اڈے بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ سب کچھ حائل علاقے کے اندر کیا جا رہا ہے۔
ان مقامی ذرائع کے بقول، اس فوجی جارحیت کے نتیجے میں علاقے کے ہزاروں چرواہوں اور کسانوں کا بنیادی ذریعہ آمدن چھن گیا ہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے گاؤں الحمیدیہ میں 15 سے زائد رہائشی مکانات کو بھی منہدم کر دیا ہے، حالانکہ اس علاقے میں کوئی فوجی سرگرمی نہیں تھی۔
جارحیت کا سلسلہ یہاں تک محدود نہیں رہا بلکہ صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ کے نواحی علاقے الرفید کے مغرب میں سرحدی دیوار کے قریب دسیوں دونم (ہر دونم = 1,000 مربع میٹر) زرعی زمین کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ کے اہلکار ناکافی وسائل کے ساتھ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی یہ عسکری سرگرمیاں اس علاقے میں انجام پا رہی ہیں جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہے۔ یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ شام کی علاقائی خودمختاری کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے تل ابیب کی طرف سے علاقے کی جغرافیائی و آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کے طویل مدتی منصوبوں پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یہ اقدامات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اس سے قبل بعض باخبر ذرائع نے المیادین کو بتایا تھا کہ جنوب شام میں تین نئے حائل علاقے بنانے کی اطلاعات ہیں، جن میں درعا، قنیطرہ اور السویداء صوبے شامل ہوں گے۔
ابتدائی معاہدے کے مطابق، شامی فوج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں سے اپنا بھاری اسلحہ ہٹا لے اور صرف ہلکے اسلحے کے ساتھ افواج کو تعینات کرے۔
اس دوران، صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک شامی تاجر حال ہی میں اسرائیل گیا اور اس نے شامی عارضی حکومت کے سربراہ ابو محمد الجولانی کا پیغام صیہونی پارلیمان (کنیسٹ) کو پہنچایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، الجولانی نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کو ایک تاریخی علاقائی موقع سمجھ کر، جو ہر سو سال میں ایک بار آتا ہے، اسرائیل اور شام کے درمیان تعلقات کی عادی سازی (نورملائزیشن) کو آگے بڑھانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں

چین پورے مغرب کے لیے ایک بڑا خطرہ : بولٹن

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ماتحت امریکی حکومت کے قومی

حکومت کو قومی اسمبلی میں سبکی، اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی منظوری روک دی

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت کو اس

مراکش کے انتخابات کا صہیونیوں سے کوئی تعلق نہیں

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مراکش کے

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 5 اہم ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی

غزہ پر مسلسل بمباری، کئی فلسطینی شہید

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ذرائع نے غزہ شہر کے الیرموک سٹریٹ پر ایک گھر

غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے

ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے