?️
سچ خبریں: غزہ جنگ کے آٹھویں مہینے کے آخری دن صیہونی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے غزہ کی پٹی اور لبنان کے شہروں بعلبک اور بنت جبیل پر میزائل حملے کیے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شهاب نے اطلاع دی ہے کہ صیہونیوں کے توپ خانے نے غزہ جنگ کے 240 ویں دن شمالی البریج کیمپ کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا،اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی رفح کے علاقے تل السلطان پر حملے کیے، تاہم ان حملوں کے شہداء کی تعداد کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
غیر فوجیوں پر حملوں کا تسلسل
رفح کے علاقے سوق الحلال اور حی قشطه بھی صیہونی توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنے۔
غزہ کے شہری عملے نے صیہونیوں کے حملے کے بعد، جو مشرقی غزہ کے حی الدرج میں واقع الشوا چوک کے قریب رہائشی مکانات پر کیا گیا جس کے بعد 3 شہید مرد و خواتین اور ان کے شیر خوار بچے کے اجساد کو ملبے سے نکالا جبکہ اس حملے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے،جنوبی خان یونس بھی گزشتہ رات صیہونی حملوں کا نشانہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
شدید ترین میزائل حملے البریج کیمپ کے شمال میں النصیرات کیمپ کے شمال میں المغرافہ علاقے میں ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
جنین اور الخلیل میں جھڑپوں کا تسلسل
مغربی کنارے میں بھی صیہونی قابض فوج فلسطینیوں کے گھروں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے،جنین شہر میں قابض فوجیوں نے شہید أمجد خلیلیہ کے گھر پر حملہ کیا اور ان کے بیمار والد کو اغوا کر لیا ، یہ کاروائی جنوبی جنین میں جبع کے علاقے میں مزاحمتی عناصر اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے بیتونیا کی رہائشی عمارت پر حملے کے بعد غزہ کے چند نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔
الخلیل شہر میں بھی جھڑپیں جاری رہیں، صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
صیہونی امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں
دایں اثنا اریحا کے جنوب میں واقع عقبه جبر کیمپ پر حملہ آور ہونے والے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا اور ایک اور زخمی ہوا، مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے کیمپ پر حملہ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔
فلسطینی ہلال احمر تنظیم نے بھی کہا کہ صیہونی فوجیوں نے اس تنظیم کی ٹیموں کو زخمی نوجوانوں کی امداد سے روکا، یہاں تک کہ کچھ دیر بعد شہید احمد اشرف ولید حمیدات، جو 16 سال کے تھے، کی لاش کو اریحا کے جنوبی چیک پوائنٹ پر منتقل کر دیا گیا، اس تنظیم نے بتایا کہ شہید حمیدات کی لاش کو اریحا کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، لیکن زخمی فلسطینی نوجوان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ وہ اسرائیلی فوجیوں کی حراست میں ہے۔
صیہونیوں کا بعلبک اور بنت جبیل پر حملہ
صیہونی حکومت نے لبنان کے محاذ پر بھی بنت جبیل شہر پر فضائی حملہ کیا،بعلبک بھی گزشتہ رات صیہونی حملوں سے محفوظ نہیں رہا اور اس حملے میں دو لبنانی زخمی ہوئے۔
دوسری طرف لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بھی الجلیل کے مغربی علاقے میں ایک فوجی ہدف کی طرف کئی میزائل داغے جس ک بعد صیہونی میڈیا نے عرب العرامشه علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ شمسطار، طاریا، اور بعلبک کے نزدیک بقاع کے ارد گرد کے علاقے بھی ہفتہ کی رات صیہونی قابض فوجیوں کے حملوں کا نشانہ بنے۔
دوسری طرف، حزب اللہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں جعتون میں صیہونی رژیم کی 411 ویں توپ خانہ بٹالین کے ہیڈکوارٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
اس سے قبل، حزب اللہ کی دفاعی فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی لبنان کے اوپر سے گزرنے والے صیہونی فوج کے ایک ڈرون کو سرنگوں کیا ہے، صیہونی فوج نے بھی اس ڈرون کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے گرائے جانے کا اعتراف کیا، یہ ڈرون ہرمس 900 نوعیت کا تھا جو صیہونی فوج کے سب سے جدید اور بڑے ڈرونز میں سے ہے اور اس کی قیمت 10 ملین ڈالر ہے،حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے چار ڈرونز کو سرنگوں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے
اپریل
ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو ایران کی جوہری تنصیبات پر ناکام حملوں کا انکشاف کرنے پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹر
جون
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں
اپریل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں:ڈی ایف پی
?️ 23 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک
جولائی
غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے منظرنامے؛ کیا جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: آج، ہفتہ، یکم مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے:شوکت ترین
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم نے نیویارک میں
ستمبر
پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان
جون