سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر اور ہزاروں صیہونی آبادکاروں نے فلسطین میں مقدس مقامات پر ایک اور حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع حرم ابراہیمی میں داخل ہو کر نئی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ہزاروں صیہونی آبادکار بن گویر کے ہمراہ تھے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، اس جارحیت کے دوران صیہونی فورسز نے الخلیل شہر کے داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس سے مقامی فلسطینی شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایتمار بن گویر اور ان کے بیٹے کے قتل کی سازش میں ملوث افراد گرفتار:صیہونی میڈیا
یہ حملہ فلسطینی عوام اور اسلامی مقدسات پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا تسلسل ہے، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی اس صیہونی انتہاپسند وزیر کی پشت پناہی میں صیہونی آباکاروں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔