?️
سچ خبریں:اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ سئوتا میں مہاجرین کا بحران صیہونی سوشل میڈیا مہم کے بعد شروع ہوا اور یورپی کمیشن کی معلومات میں صیہونی فریقوں کے ملوث ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے اپنے ملک میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران میں صہیونی حکومت کے ملوث ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
المیادین کے مطابق، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایک پریس گفتگو میں کہا کہ مراکش کی جانب سے پیدا ہونے والا مہاجرین کا بحران سوشل میڈیا پر صیہونی صفحات کی جانب سے ایک وسیع میڈیا مہم کے ساتھ شروع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے اسپین کی حکومت کے مؤقف کی وجہ سے یورپ کی دائیں بازو کی جماعتوں نے اسپین کے خلاف شدید میڈیا مہم شروع کی۔
سانچیز نے واضح کیا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی فریق سئوتا میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا: کیا واقعی اسرائیل کو اسپین میں مہاجرین کے مسئلے سے اس قدر دلچسپی ہے، یا پھر وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے اسپین کے مؤقف کے خلاف کارروائی کر رہا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں شمالی افریقہ میں مراکش کی سرحد سے متصل اسپین کے زیر انتظام شہر سئوتا میں مہاجرین کی بڑے پیمانے پر آمد ہوئی تھی۔ اسپین کی وزارت داخلہ کے مطابق، اس کے بعد سے تقریباً 72 ہزار افراد اس شہر میں داخل ہوئے، جن میں سے بیشتر واپس مراکش چلے گئے۔
اس سے قبل اسپین کے ماہر انریکے آریاس خیل نے بھی کہا تھا کہ سئوتا میں مہاجرین کی آمد کا بحران امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے پیدا کیا گیا تھا اور انہوں نے فلسطین کی حمایت کرنے پر میڈرڈ سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے جرائم کے خلاف خاموشی بہت سنگین گناہ: الازہر
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں جنگ بندی کے
مارچ
مغربی کابل میں خوفناک دھماکہ
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں ایک
اگست
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
مشرق وسطی میں نیٹو کی تشکیل کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیانات کا مفہوم
?️ 25 جون 2022سچ خبریں: حال ہی میں، امریکی نیٹ ورکس کے ساتھ ایک
جون
صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
مارچ
وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں
مئی
حکومت کا 2 بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر
جنوری
خونی کاروبار میں کن ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا؟
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹ میں یمنیون کے تجزیے میں صیہونی حکومت کے ساتھ بعض
ستمبر