?️
سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ پر نئے وسیع حملے کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی پچھلی جنگوں کی طرح ناکام ہو سکتی ہے، جبکہ حماس کی مزاحمتی صلاحیت بدستور برقرار ہے۔
قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر وسیع فوجی حملے کی تیاریوں کے اعلان پر، خود اسرائیلی تجزیہ کاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک غیر منطقی اور خطرناک فیصلہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق، صہیونی تجزیہ کار نیر دفوری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ریزرو فوجیوں کو طلبی کے نوٹس بھیج دیے گئے ہیں، اور آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید نوٹس جاری ہوں گے، جو غزہ میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حصہ ہیں۔
سابق نائب صدر داخلی سلامتی کونسل ایتان بن داوید نے خبردار کیا کہ غزہ میں جنگی کارروائیوں کے تقریباً رُکنے کے باوجود، دو اسرائیلی فوجی رفح میں ہلاک ہو گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حماس اب بھی مکمل جنگی صلاحیت رکھتی ہے، خاص طور پر سرنگوں اور بارودی جالوں کے ذریعے۔
سیاسی تجزیہ کار باراک رافید نے صہیونی فوج کے سینئر افسران کے حوالے سے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ نئی وسیع کارروائی کوئی مختلف نتیجہ دے گی،انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ نہیں کر رہے۔
یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اندر اور سکیورٹی اداروں میں غزہ پر نئی جنگی کارروائی کے حوالے سے اختلاف رائے بڑھ رہا ہے، جبکہ میدان میں حماس کی مزاحمت بدستور اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
افغانستان میں روزانہ 167 بچے مرتے ہیں: عالمی ادارہ صحت
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان
اپریل
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن
مئی
کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں
اپریل
اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح
فروری
عطوان: "استحکام کارواں” قابضین کی رسوائی ہے/غزہ کے باشندوں کو واضح پیغام پہنچا رہا ہے
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے مراکش سے
جون
جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے
جنوری