ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط 

ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط 

?️

سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ معدنی معاہدہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے خطرہ بنتا ہے تو وہ اس پر دستخط نہیں کریں گے۔

کیف انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے امریکہ کے ساتھ معدنی معاہدے کے بارے میں تازہ ترین تبصرے میں کہا کہ اگر یہ معاہدہ یورپی یونین میں یوکرین کی شمولیت کو خطرے میں ڈالتا ہے تو وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔
زیلینسکی کے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کیف اور واشنگٹن کے درمیان نئے معدنی معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آئیں،فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی طرف سے پیش کردہ معاہدے کے تازہ ترین مسودے میں ایسی شقیں شامل ہیں جو واشنگٹن کو ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے یوکرین کے قدرتی وسائل پر بے مثال کنٹرول دیتی ہیں۔
یوکرینی اخبار یوروپیسکا پراودا نے رپورٹ دی کہ اس معاہدے کی سخت پابندیاں، جو یوکرین کی معاشی خودمختاری کو متاثر کرتی ہیں، ممکنہ طور پر یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے ساتھ متصادم ہو سکتی ہیں۔
زیلینسکی نے اس بارے میں کہا کہ یوکرین کا آئین واضح ہے کہ ہمارا راستہ یورپی یونین میں شمولیت کی طرف ہے۔ کوئی بھی معاملہ جو یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کو خطرے میں ڈالے، قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرین نے 28 مارچ کو امریکہ سے معاہدے کا نیا مسودہ رسمی طور پر وصول کیا ہے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ معاہدے کے نئے مسودے میں بہت سے ایسے مسائل شامل ہیں جن پر پہلے بحث نہیں ہوئی تھی نیز کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جو فریقین پہلے قبول نہیں کرتے تھے۔
کیف اور واشنگٹن نے اصل میں 28 فروری کو اس معاہدے پر دستخط کرنے تھے، لیکن زیلینسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے نائب جے ڈی وینس کے درمیان شدید لفظی کشمکش کی وجہ سے دستخط ملتوی ہو گئے۔
زیلینسکی نے 25 مارچ کو تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے پچھلے معاہدوں کے تحت ایک بڑے معدنی معاہدے کی پیشکش کی ہے، لیکن اس پر دستخط کرنے کے لیے کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی،ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہو جائے گا۔
معاہدے کے ابتدائی مسودے کے مطابق، ایک فنڈ قائم کیا جانا تھا جس کے تحت یوکرین کو تیل، گیس اور لاجسٹک انفراسٹرکچر سمیت قدرتی وسائل کی کان کنی سے 50 فیصد آمدنی حاصل ہوتی۔
کیف کی طرف سے پہلے منظور کردہ مسودے میں کوئی سیکورٹی گارنٹیز شامل نہیں تھیں، لیکن یہ طے پایا تھا کہ کم از کم ہر سال اس فنڈ میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ یوکرین کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو بے‌دفاع بنا کر نسل‌کشی کی راہ ہموار کرنا ہے:حماس

?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی

غزہ امن کونسل میں مستقل رکنیت کی قیمت؛ ٹرمپ کی زبانی

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن کونسل میں مستقل کرسی کے لیے

نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر

حماس کے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کی آنکارا میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات 

?️ 30 جولائی 2026سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فیدان نے بدھ کی شب آنکارا 

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے برازیل کی تجویز

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا یوکرین میں جنگ

’آئی ایم ایف فنڈ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو قابل یقین بجٹ پیش کرنا ہوگا‘

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عہدیدار کا

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے