سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی انصاراللہ تنظیم کے مجاہدین نے امریکی ایف-16 جنگی طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کی ایک رپورٹ اور پینٹاگون کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ ہے کہ یمن کی انصاراللہ تنظیم کے مجاہدین نے پہلی بار ایک ایف-16 امریکی جنگی طیارے کے خلاف زمین سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی جنگی طیارہ بحیرہ احمر کے اوپر یمن کے ساحل پر پرواز کر رہا تھا لیکن یہ میزائل اس طیارے کو نہیں لگا۔
پینٹاگون کے حکام نے مزید بتایا کہ انصار اللہ نے ایک اور میزائل ایک امریکی MQ-9 ڈرون کے خلاف داغا۔
فاکس نیوز کے مطابق، پینٹاگون کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا یہ میزائل حملہ، جنگی حالات میں شدت کی علامت ہے اور اس سے تنازعہ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
نیز فاکس نیوز نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت امریکی فوج کے اعلیٰ حکام اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ حوثیوں کے خلاف مناسب حکمت عملی کیا ہونی چاہیے۔
اس بحث میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا حوثیوں کے خلاف روایتی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے طریقے کو اپنانا چاہیے یا پھر مسلسل حملوں کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
چینل نے یہ بھی بتایا کہ اس بحث میں ایک آپشن یہ بھی زیر غور ہے کہ دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے حوثیوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیر خزانہ نے پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی ہدایت کر دی
جنوری
مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد
ستمبر
حکومت نے عبدالقدیر کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن
دسمبر
یوکرین میں چین اور روسی اتحاد سے امریکہ کیوں پریشان ہے؟
مارچ
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں
جون
9 سال کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان پھر چلے گی ٹرین
مارچ
یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ
دسمبر