?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل اور تل ابیب پر یافا ڈرون سے کامیاب حملہ کیا۔ حملوں کے بعد فضائی آمدورفت معطل اور صہیونی شہری پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر ایک بیلسٹک مافوق الصوت (Hypersonic) میزائل سے اور تل ابیب پر یافا ڈرون کے ذریعے کامیاب حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یحیی سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ حملے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر صہیونی مظالم کے جواب میں انجام دیے گئے، ان حملوں کا مقصد اسرائیل پر فضائی ناکہ بندی کا نفاذ بھی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یمنی میزائل فورسز نے اللد ایئرپورٹ جسے اسرائیل میں بن گورین ایئرپورٹ کہا جاتا ہے اور جو مقبوضہ یافا کے علاقے میں واقع ہے کو ہدف بنایا۔
یہ بیلسٹک میزائل مکمل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا اور اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑے اور ایئرپورٹ کی فضائی سرگرمیاں تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی ڈرون یونٹ نے بھی یافا ڈرون کے ذریعے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیل کے ایک اہم اور حساس ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یحیی سریع نے ان کمپنیوں کو بھی وارننگ دی جو تاحال اسرائیل کے لیے فضائی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں، کہ وہ فوری طور پر یہ پروازیں بند کریں جیسا کہ دیگر کئی کمپنیوں نے کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل پر فضائی اور بحری ناکہ بندی کا فیصلہ، اور فلسطینی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی پابندی، اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں ہوتی اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک طرف وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے
ستمبر
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک
مارچ
عید بعثت ہر عدالت پسند کی عید ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر نےعید بعثت
مارچ
اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا
جولائی
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے
مارچ
جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے میں تاخیر کی وجوہات:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو سکھایا کہ ایران غیر
ستمبر
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
اسرائیل کا ایران پر حملہ تل ابیب کی وحشی گری کی کھلی علامت ہے:الازہر
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:جامعہ الازہر مصر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو
جون