?️
سچ خبریں:یمن نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جنگی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور سعودی، امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحت جاسوسی کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو ختم کرے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی جنگی پالیسیوں اور دشمنانہ موقف پر نظرثانی کرے، یمنی وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو جنگی رویوں کو ترک کر کے امن کی کوششوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ یمن پر حملوں اور محاصرے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:آپ حملے کرنا چھوڑ دیں گے تو ہمارے حملےبھی بند ہوجائیں گے:یمن کا سعودی حکام سے خطاب
بیان میں یمن کی سیکورٹی فورسز کی طرف سے ایک اہم کامیابی کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ آپریشنل فورس کے تحت کام کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس بیانیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ سعودی عرب کی جاسوسی اور خصمانہ کارروائیاں یمن کی خودمختاری، سیکیورٹی اور استحکام کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
یمنی وزارت خارجہ یمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب کی جاسوسی نیٹ ورک کے اراکین نے اعتراف کیا کہ انہیں مکمل طور پر سعودی حکام نے تربیت دی اور مالی معاونت فراہم کی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف تخریبی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
آخر میں یمنی وزارت خارجہ نے کہا کہ یمن کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کی تکالیف کے ذمہ دار کون ہیں اور وہ ان کارروائیوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی
غزہ کے الشفا ہسپتال کے ارد گرد 500 فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاری
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی کے
مارچ
اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے
اگست
غزہ میں بچاؤ کی آخری مہلت کا خطرناک الارم بج اٹھا
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ پٹی میں انسانی
مئی
ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی
ستمبر
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی
اگست
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے کشمیر مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 22 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی
دسمبر