?️
سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو خط لکھا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو خط ارسال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
اس خط میں السنوار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی مجاہد کی شہادت پر بھیجی گئے تعزیتی اور مبارکبادی کے خط پر شکریہ ادا کیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ کے خالص اور بلند جذبات سے بھرپور اظہار یکجہتی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ یکجہتی آپ کی مبارک جدوجہد اور محاذ پر مزاحمت میں شرکت اور حمایت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابوالعبد، ہمارے کمانڈر، جو ہماری قوم کی تاریخ کی ایک عظیم جنگ طوفان اقصی میں ہمارے ساتھ تھے، شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے
السنوار نے کہا کہ ہمارے کمانڈر کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے کمانڈرز اور مجاہدین کا خون ہمارے شہریوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، یہ پاک خون اور شہداء کا قافلہ ہمارے عزم اور طاقت میں اضافہ کرتا ہے تاکہ ہم قابضین کا مقابلہ کرسکیں۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حماس تحریک ہمیشہ کی طرح شہداء کے خون کی وفاداری پر ثابت قدم رہے گی۔
السنوار نے مزید کہا کہ وہ بلند اصول جن کی طرف کمانڈر ہنیہ نے دوعت دی تھی، ہمیشہ باقی رہیں گے اور ہماری تحریک اور مجاہدین ان کی پیروی جاری رکھیں گے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ ان اصولوں میں سے جو ہمارے لئے رہنمائی کرتے ہیں، وہ فلسطینی قوم کا اتحاد اور جهاد و مزاحمت کا راستہ ہے، ان میں امت کا اتحاد اور اس کا مرکز، مزاحمتی محور، صہیونیت کے منصوبے کے خلاف سب سے آگے ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
السنوار نے زور دیا کہ ہم قابضین کے اخراج اور مکمل خودمختاری کے ساتھ اپنے آزاد ملک کے قیام تک، جس کا دارالحکومت قدس ہو گا، ان اصولوں کے تحت جدوجہد جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امریکی بموں نے کیا کیا ہے؟ بائیڈن کا اعتراف
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی
صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں
جون
ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے
مارچ
صہیونی خواتین فوجیوں کا آرمی چیف اجلاس کیسا رہا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے حال ہی میں حماس کی قید سے
فروری
چینی حکومت کے سامنے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کا اعتراف
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلی
مئی
صیہونی حکومت جنگ بندی کے باوجود غزہ پر کیوں حملے کر رہی ہے؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسرائیل جنگ بندی کو صرف ایک عارضی حکمتِ عملی سمجھتا ہے
اکتوبر
جرمن تجزیہ کار: ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اپنی مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے قابل نہیں
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: ایک جرمن تجزیہ کار نے امریکی ایران پر فوجی حملے
اپریل
سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی
جون