?️
سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات میں بشار الاسد کو دمشق کے حوالے کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے بعض شامی اور یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ روس، شام میں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں بشار اسد کے قتل کی ناکام کوشش:برطانوی اخبار کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں اربوں ڈالر کے نقد سرمائے اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی، روس شام کی گیس، بندرگاہوں، اور قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
حمیمیم اور طرطوس میں روسی فوجی اڈوں پر گفتگو ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دمشق نے ماسکو سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن روسی قیادت نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔
مزید پڑھیں:بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ روس اور شام کے نئے حکمرانوں کے تعلقات میں صدر ولادیمیر پیوٹن اور احمد الشرع (شام کے نئے حکمران) کے درمیان پہلے ٹیلی فونک رابطے کے بعد تیزی آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا
اپریل
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی
شام میں تمہارا کھیل ختم ہوچکا،اب یہاں سے جانا ہوگا؛ایرانی سفیر کا امریکہ کو پیغام
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
اپریل
اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: کوئنیاک یونیورسٹی کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ
جون
ن لیگ آزادکشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے۔ رانا ثنا
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا
اکتوبر
سعودی ولیعہد کا واشنگٹن دورہ: علامتی معاہدے، بھاری رقوم اور ٹرمپ کی مالی ترجیحات
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:لبنانی روزنامہ الاخبار کے مطابق محمد بن سلمان کا دورۂ امریکہ
نومبر