?️
سچ خبریں:صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خطے کے کسی بھی ملک کو امریکی ساختہ پانچویں نسل کے ایف 35 جنگی طیارے حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ سعودی عرب، قطر اور ترکی ان طیاروں کی خریداری کے خواہاں ہیں۔
صہیونی حکومت کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خطے کے کسی بھی ملک کو امریکی ساختہ پانچویں نسل کے جنگی طیاروں ایف 35 تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کی شام بعض علاقائی ممالک کی جانب سے ایف 35 جنگی طیاروں کے حصول کی کوششوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو ان جدید طیاروں تک پہنچنے سے روکیں گے، کیونکہ یہ جنگی طیارے ہر ملک کے لیے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوئس سیاستدانوں کا امریکہ کے ساتھ ایف 35 کا معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر، سعودی عرب اور ترکی امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
صہیونی حکومت اس سے قبل بھی واضح کر چکی ہے کہ سعودی عرب کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت صرف اسی صورت ممکن ہوگی جب ریاض تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا۔
اس حوالے سے صہیونی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عادی سازی سے مشروط کیا جانا چاہیے، بصورتِ دیگر اس کے نتائج الٹ ہو سکتے ہیں۔
ایک اور صہیونی عہدیدار نے کہا کہ ترکی کو ایف 35 کی فروخت کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں، تاہم اگر سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ علاقائی سیکیورٹی تعاون کے تحت اور ابراہیم معاہدوں کے فریم ورک میں ہو، جیسا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے، تو ہمیں اس پر نسبتاً کم تشویش ہوگی۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
واضح رہے کہ صہیونی حکومت اس وقت ایف 35 کے 45 جنگی طیارے عملی طور پر استعمال کر رہی ہے، جبکہ مزید 30 طیارے اس نے آرڈر کر رکھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7
مئی
بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے
مئی
نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ
فروری
نیتن یاہو بھی ایپسٹین کیس میں پھنسے
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، جیفری ایپسٹین کے
فروری
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ تل ابیب یوکرین
نومبر
معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری
?️ 21 دسمبر 2025 معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
دسمبر
غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ
نومبر