?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور محمد الجولانی کے درمیان ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ممکنہ ملاقات متوقع ہے،دمشق نے اس امکان کو رد نہیں کیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور شام میں متنازع شخصیت محمد الجولانی کے درمیان رواں سال ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک ممکنہ ملاقات ہو سکتی ہے۔
اماراتی نیوز ویب سائٹ ارم نیوز کے مطابق، اسرائیلی چینل کان نے ایک شامی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دمشق حکومت اس ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کرتی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، اور اس سفر کا ایک اہم محور شام کے ساتھ ممکنہ تعلقات کی بحالی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، محمد الجولانی بھی نیویارک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔
شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں شام کا اہم مطالبہ اسرائیل کی جنوبی شام سے مکمل پسپائی ہے، جب کہ جولان پہاڑیوں کا مسئلہ فی الحال ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ دمشق کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کو اٹھانے کے لیے ابھی وقت مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
واضح رہے کہ محمد الجولانی ماضی میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کا سربراہ رہ چکا ہے اور اب شام کے بعض علاقوں میں خود کو ایک بااثر حکومتی چہرہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید الاضحی کے
جون
دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے
?️ 15 اکتوبر 2025دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے شدت
اکتوبر
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ
جون
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ
مئی
مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا حملہ، نیتن یاہو کی اہلیہ کو مخالفت کی لہر سے خطرہ
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت
مارچ
دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چوہدری پرویز الہٰی کا اتحادی ہونا اور وزیر اعلیٰ
دسمبر