🗓️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شاباک (اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی) کے نئے سربراہ ایلی شرویت کی تقرری کو اچانک منسوخ کر دیا ہے،اس فیصلے کے پیچھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شرویت کے تنقیدی بیانات کو بنیادی وجہ بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، ایلی شرویت نے ٹرمپ کے خلاف ایک مضمون لکھا تھا، جس کی وجہ سے نیٹن یاہو نے ان کی تقرری واپس لی۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے ایک ماخذ نے بتایا کہ نیتن یاہو نے شاباک کے لیے نئے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک دھچکا ہے اور اس سے حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔
امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم (ریپبلکن) نے شرویت کی ممکنہ تقرری پر تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ ان کے ٹرمپ کے خلاف پرانے بیانات موجودہ امریکیاسرائیلی تعلقات کو مزید کشیدہ کر سکتے ہیں، گراہم نے اسرائیلی حکومت کو مزید محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
لاپید نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے اسرائیلی کابینہ عوامی اعتماد کھو چکی ہے،یہ معاملہ نیتن یاہو حکومت کے اندرونی انتشار اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہونے والی الجھنوں کو ظاہر کرتا ہے۔
نتین یاہو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ دباؤ میں لیے گئے فیصلے کی علامت ہے، جو شاباک جیسی اہم ایجنسی کی آزادی کو متاثر کرتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یمن میں 6 ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کا ابتدائی معاہدہ
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سفارتی ذریعے نے آج اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی
اپریل
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
مغربی پابندیاں رایگاں پیوٹن پہلے سے زیادہ مضبوط
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے سائمن جینکنز کی تحریر کردہ
جولائی
پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی
🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے
مئی
الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال
دسمبر
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
🗓️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
کراچی، لاہور سمیت 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
🗓️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے 21 اضلاع سے جمع کیے گئے
فروری
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی