?️
سچ خبریں:رأی الیوم نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں نہ صرف بھرپور مزاحمت کی بلکہ دنیا کو یہ بھی دکھا دیا کہ وہ ایک بڑی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تجزیہ نگار سلام العبیدی نے اس جنگ کے اسٹریٹجک نتائج پر روشنی ڈالی۔
الیکٹرانک اخبار رأی الیوم نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں مختلف محاذوں پر ناکام ہو چکے ہیں اور پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی قوم ایک بڑی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
عراقی تجزیہ نگار سلام العبیدی کے قلم سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے باوجود ایران کے پاس اب بھی 600 کلوگرام یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے، اور اس کے ساتھ ہی ایران کے پاس ایک بڑی تعداد میں ایٹمی سائنسدان اور جدید تکنیکی و فنی وسائل بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ نظریاتی لحاظ سے ایران اس یورینیم کو چند ہی مہینوں میں 90 فیصد تک افزودہ کر سکتا ہے، تاہم رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے شرعی فتویٰکی وجہ سے اب تک ایران نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا۔
العبیدی نے اس نکتے پر زور دیا کہ یہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی تھی، لیکن اہم بات یہ ہے کہ جنگ کے خاتمے کا کنٹرول تہران کے ہاتھ میں تھا۔
جنگ کے آخری لمحوں میں ایران نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے، جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ ایران جنگ ختم کر رہا ہے، شکست نہیں کھا رہا۔
رأی الیوم مزید لکھتا ہے کہ دنیا نے بخوبی دیکھ لیا کہ ایرانی عوام اور افواج کس طرح لڑتی ہیں، اور وہ بڑی جنگ کے لیے تیار ہیں، برخلاف ایران کے دشمنوں کے جو اس جنگ کے لیے ہرگز تیار نہ تھے، جب انہیں یقین ہو گیا کہ ایرانی قوم اپنی حکومت کے خلاف نہیں اٹھے گی، تو انہوں نے جنگ روکنے کو ترجیح دی۔
تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اس جنگ میں کچھ بھی نہیں کر سکے، نہ وہ اپنے طے شدہ اہداف تک پہنچ سکے اور نہ ہی ایران کو کمزور کر سکے، بلکہ بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ نیتن یاہو کے سیاسی مواقع ختم ہونے کے قریب ہیں، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ بظاہر اس بحران سے باہر نکلنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔
سلام العبیدی نے خطے کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ نیتن یاہو نہ تو امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹ سکے، نہ ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کر سکے اور نہ ہی اسلامی نظام حکومت کو گرا سکے۔
رأی الیوم کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایران کو بھی جنگ میں نقصان اٹھانا پڑا، لیکن وہ شکست سے دوچار نہیں ہوا، بلکہ اس کے برعکس بہت سے اسٹریٹجک اہدافحاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ایرانیوں نے ایک قیمتی تجربہ حاصل کیا، دشمن صہیونی ریاست کی کمزوریوں کو پرکھا، اور اپنی میزائل صلاحیتوں کو ایک حقیقی جنگ میں عالمی طاقتوں کے خلاف آزمایا۔
رپورٹ کے اختتام میں لکھا گیا ہے کہ ایران نے بڑی تعداد میں داخلی دشمنوں اور جاسوسوں کا صفایا کیا اور ملک کو ایک ممکنہ بحران سے بچا لیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایران میں جاسوسوں کی تطہیر کا عملطویل عرصے تک جاری رہے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اپریل
عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات
?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز
جون
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کھڑے کئے سوال
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے
اگست
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
کیا ترکی لبنان میں سعودی عرب کی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان بحران
نومبر
پاکستان بھنور سے نکل آئے گا، دیوالیہ ہوگا، نہ سری لنکا بنے گا، وزیر خزانہ
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحٰق ڈار نے کہا
جون
رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت
ستمبر
لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان
مارچ