?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ڈیموکریٹک حریف کے ساتھ مزید مناظرے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں ان کی ڈیموکریٹک حریف، کمالا ہیرس، پہلے مناظرے میں شکست کھا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان
ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ نے مزید مناظرے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس ایک ایسے باکسر کی طرح ہیں جو لڑائی میں شکست کھا چکا ہو اور دوبارہ مقابلہ چاہتا ہو۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کوئی انعامی فائٹر ایک مقابلے میں ہار جاتا ہے تو اس کے منہ سے نکلنے والا پہلا جملہ یہ ہوتا ہے کہ مجھے ایک اور موقع چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کے جائزوں سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ منگل کی رات کمالا ہیرس کے خلاف ہونے والے مناظرے میں جیت میری ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر دوسرا مناظرہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
ٹرمپ کے دعوے کے برعکس اے بی سی نیوز نے مناظرے میں کمالا ہیرس کو وسیع پیمانے پر فاتح قرار دیا ،مناظرے کے بعد، امریکی نائب صدر کی انتخابی مہم نے فوری طور پر دوسرے مناظرے کا مطالبہ کیا۔
کمالا ہیرس نے کہا کہ امریکی ووٹروں کی خاطر ہمیں ایک اور مناظرے کا انعقاد کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وفاقی
جولائی
علی بابا نے اے آئی ماڈل ریلیز کردیا، ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ
?️ 30 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے مصنوعی
جنوری
غیرقانونی مقیم افغانوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ترجمان پاک فوج
?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ستمبر
قدس کی آزادی عالم اسلام کی ترجیحات میں سرفہرست
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تجزیہ کار نعمت مرزا احمد نے ایک انٹرویو میں اس
اپریل
یمن کا صیہونیوں کو الٹی ہجرت پر مجبور کرنے کا اعلان
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:انصاراللہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ یمنی حملے اسرائیل
مئی
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کا خوف
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
نومبر
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر
امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی
دسمبر