سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ شام میں جاری صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ صیہونی حکومت اٹھا رہی ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی موجودہ صورتحال کا لبنان پر منفی اثر نہیں پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک شام کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعتوں میں سب سے پہلے اسرائیلی حکومت ہے، اس کے بعد ترکی کا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار
بری نے مزید کہا کہ لبنان کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،تاہم 9 جنوری کو لبنان میں صدر کے انتخاب کا وقت برقرار رہے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تمام تبدیلیوں اور صدر کے انتخاب میں تاخیر کے مطالبات کے باوجود، ہم اس تاریخ پر قائم ہیں۔
مزید پڑھیں: بشار اسد نے اقتدار کی کرسی کیوں چھوڑ دی؟
انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب، مصر، قطر، امریکہ اور فرانس پر مشتمل پانچ فریقی کمیٹی کے فیصلے سے متفق ہوں اور کسی فریق کی طرف سے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔