حالیہ میزائل حملے میں ایران کی برتری کیا تھی؟الجزیرہ کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: الجزیره نیوز ایجنسی نے سپاہ پاسداران کی طرف سے میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مافوق صوت میزائل فتاح ایران کے لیے ایک بڑی برتری ثابت ہوا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی کہ ایران کے مافوق صوت میزائل فتاح کی خصوصیات کیا ہیں اور اس کی پہلی رونمائی جون 2023 میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

یہ میزائل دنیا میں بنائے جانے والے سب سے جدید اور تکنیکی اعتبار سے ترقی یافتہ میزائلوں میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ اس میزائل کی رونمائی بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی دھمکیوں کے چند دن بعد ہوئی۔

الجزیرہ نے مزید کہا کہ یہ میزائل ایران کی دفاعی صنعت میں ایک "برگ برنده” یعنی فیصلہ کن ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے اور ایران اس میزائل کی رونمائی کے ساتھ ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو یہ ٹیکنالوجی رکھتے ہیں اور روس، امریکہ اور چین کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے وعده صادق 2 آپریشن میں مافوق صوت میزائل فتاح کو صہیونی اہداف پر حملے کے لیے استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل پر ایران کے حملے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: انگلینڈ

پاسداران نے اعلان کیا کہ تقریباً 90 فیصد ایرانی میزائل جو فائر کیے گئے، وہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام سے گزر کر اپنے اہداف پر کامیابی سے پہنچے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام 

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی

PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

🗓️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام

حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے

پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت

صیہونی مخالف عظیم انتفاضہ کے لیے گروہوں کی اپیل

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابضین کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور رفح

جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف

🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں

وزیرستان میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے

🗓️ 16 ستمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے