مجرم نیتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہے؟صیہونی آباد کار

مجرم نیتن یاہو اپنی ذاتی مفادات کے لیے ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہے؟صیہونی آباد کار

?️

سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاروں نے مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجرم نیتن یاہو نے اپنی ذاتی مفادات کے لیے ہمارے بچوں کو چھوڑ دیا ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی مجاہدین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے فوری معاہدے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایک بار پھر صیہونی آباد کاروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ احتجاجی مظاہرہ تل ابیب کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی آباد کاروں کی طرف سے کیا گیا۔

مظاہرین نے تل ابیب کی مرکزی سڑک ایالون کو بند کرتے ہوئے کئی ٹائر جلائے۔

اس احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے مظاہرے کے دوران کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر ہمارے بچوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

صیہونی آباد کاروں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں ہمارے بچوں کو غزہ سے واپس نہیں لائیں گی، قیدیوں کے تبادلے کا فوری معاہدہ ضروری ہے۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کو غزہ کے جہنم سے بچانا اس وقت سب سے اہم کام ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اس سے قبل بھی کئی بار ایسے احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے تسلسل اور اسرائیلی حکومت کی فوجی ناکامیوں کے باعث مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات

نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی اقتدار کو طول دینے اور اپنے خلاف قانونی مقدمات سے بچنے کے لیے وقت ضائع کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیلی حکومت مزید وقت ضائع کیے بغیر اور کسی بھی قیمت پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ معاہدہ کر کے اپنے قیدیوں کو رہا کرے اور غزہ کے بے سود حملے بند کرے جو فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ ان قیدیوں کی ہلاکت کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش

جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔ خواجہ آصف

?️ 24 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری

بولی وڈ میں 500 میں سے 2 فلمیں پاکستان مخالف بنتی ہیں، راج پال یادیو

?️ 15 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا

انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی

عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر

مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 6 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر

ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے