🗓️
سچ خبریں: لبنان میں حالیہ دھماکوں کے دوران استعمال ہونے والے وائرلیس آلات کے ماڈل کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ دوسری بار لبنان میں ہونے والے دھماکوں میں پیجرز نہیں بلکہ وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز استعمال کی گئی تھیں جو اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں استعمال کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
الجزیرہ کے رپورٹر کے مطابق ان دھماکوں میں استعمال ہونے والے آلات کا ماڈل واکی ٹاکی آئکوم V82 تھا، اس کے علاوہ المیادین کے رپورٹر نے مزید بتایا کہ ان وائرلیس ڈیوائسز کے علاوہ گھروں میں موجود لیتھیئم بیٹریز بھی دھماکوں میں استعمال ہوئیں۔
کچھ میڈیا ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی کہ فنگر پرنٹ اسکینر اور موبائل فونز، جن میں آئی فون بھی شامل ہیں، میں بھی دھماکے ہوئے۔
سی این این نے ایک لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وائرلیس آلات پیجرز کے مقابلے میں کم استعمال ہوتے ہیں اور انہیں مختلف اجتماعات کے کوآرڈینیٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لبنان میں دھماکہ ہونے والے پیجرز کس کمپنی کے تھے؟
روئٹرز کے مطابق ایک لبنانی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے تقریباً 5 ماہ قبل ان وائرلیس آلات کو خریدا تھا، جن کا حالیہ دنوں میں دھماکوں کے دوران استعمال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
🗓️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل
اگر یوکرین کو میزائل فراہم کیے گئے تو ہم حملے تیز کر دیں گے: پیوٹن
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا
جون
اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے
ستمبر
سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق رائے سے منظور کرلیا
🗓️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق
فروری
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ
بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا
ستمبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں
جون
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل