سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے یمن پر فضائی حملے بی-2 بمبار طیاروں کے ذریعے کیے ہیں۔
یورو نیوز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے پہلی بار یمن میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بی-2 اسپیریٹ بمبار طیاروں کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟
اسی حوالے سے امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ نے یمن میں کئی فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں ریڈار سے بچنے والے بی-2 بمبار طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 5 زیر زمین اسلحہ کے ذخیرہ کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن پر بی-2 اسپیریٹ طیاروں کے استعمال سے یہ بات اور زیادہ واضح ہو جاتی ہے کہ واشنگٹن فلسطینی اور لبنانی مظلوموں کی حمایت میں مزاحمت کرنے والے یمنیوں کے خلاف کارروائی کرکے صیہونی ریاست کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
اس سے قبل المسیرہ چینل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ کے آس پاس فضائی حملوں کی رپورٹ دی تھی، تاہم اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔