حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

حزب اللہ کو غیر سلاح کرنے پر مبنی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

?️

سچ خبریں:حزب اللہ کے  ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتوں سے متاثر نہ ہوں،کوئی بھی طاقت حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتی۔

حزب اللہ کے رابطہ و ہم آہنگی امور کے سربراہ وفیق صفا نے حالیہ دنوں میں حزب اللہ کو اسلحہ سے محروم کرنے سے متعلق خبروں اور الزامات پر دوٹوک ردعمل دیا ہے۔
 انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خلع سلاح (اسلحہ سے محرومی) کی باتیں صرف میڈیا اور اشتعال انگیز عناصر کی جانب سے کی جا رہی ہیں، جبکہ حقیقت میں ایسا کوئی موضوع زیر غور ہی نہیں۔
وفیق صفا نے زور دیا کہ خلع سلاح جیسی کوئی اصطلاح نہ تو حزب اللہ کے اندر زیر بحث ہے اور نہ ہی کسی قومی ادارے میں۔ جو بات لبنان کے صدر جوزف عون کی جانب سے کہی گئی ہے، وہ دراصل دفاعی حکمت عملی (ڈیفنس اسٹریٹیجی) سے متعلق ہے نہ کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی حکمت عملی پر بات چیت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک صیہونی ریاست (اسرائیل) کی پسپائی، لبنانی قیدیوں کی رہائی، جارحیت کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو جاتا۔
وفیق صفا نے حزب اللہ کے ہتھیار جمع کرانے کے بجائے لبنانی فوج کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا:
موجودہ علاقائی حالات انتہائی حساس ہیں،میں مزاحمت کے حامیوں سے کہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتوں سے متاثر نہ ہوں۔
کوئی بھی طاقت حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتی۔ اسرائیل بھی یہ کام کرنے میں ناکام رہا، حزب اللہ خدا کی طاقت پر بھروسہ رکھتا ہے، اور کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حزب اللہ ایک قومی مزاحمتی قوت ہے اور لبنان کے دفاع کی ضامن ہے،اس کا اسلحہ محض ایک دفاعی ضرورت ہے، نہ کہ داخلی کشیدگی کا ذریعہ۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور

ہندوستان اور جمہوریت

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور

صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ

یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے

لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

جنگ کے نتائج کا فیصلہ کہاں ہو گا:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے