?️
سچ خبریں: رفح میں پناہ گزینوں کے ہولناک قتل عام میں امریکی اسلحے کے استعمال ہونے ہر مبنی دھماکہ خیز مواد کے ماہرین کی رپورٹ کی تصدیق اور امریکی حکام کے انکار کے باوجود کے باوجود سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ اس جرم میں بوئنگ کمپنی کا گولہ بارود استعمال کیا گیا ہے۔
عالمی رائے عامہ ابھی تک گزشتہ اتوار کی رات رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ میں موجود ٹینٹوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے کیے گئے قتل عام پر حیران و پریشان ہے، حالیہ خبری رپورٹس نے امریکی حکام کے انکار کے باوجود وائٹ ہاؤس کی شراکت داری کو بے نقاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
اس سلسلے میں امریکی چینل سی این این نے بدھ کو انکشاف کیا کہ اسرائیلی قابض حکومت نے رفح کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے لیے امریکی بوئنگ کمپنی کے بنائے ہوئے GBU-39 بموں کا استعمال کیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ اسرائیل کے اس جرم میں ملوث ہے۔
المعلومہ نیوز ویب سائٹ نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے والے دھماکہ خیز مواد کے ماہرین نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں امریکی حکومت کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے چار ماہرین، جن میں برطانوی ماہرین بھی شامل ہیں، نے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز اور دھماکوں کی تفصیلات کا جائزہ لے کر تصدیق کی ہے کہ رفح میں گرائے جانے والے بم GBU-39 قسم کے تھے جو امریکی ساختہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو جن کی سی این این نے بھی تصدیق کی ہے، میں امریکی ساختہ GBU-39 (SDB) بم کی باقیات دیکھی جا سکتی ہین۔
اسی تناظر میں، دھماکہ خیز مواد کے ماہر اور برطانوی فوج کے توپ خانے کے سابق افسر، کرس کوپ اسمیت نے کہا کہ بوئنگ کمپنی کا بنایا ہوا GBU-39 بم ایک انتہائی دقیق نشانہ زن ہتھیار ہے، جو اہم اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ جانبی نقصان پیدا کم کرتا ہے لیکن کسی بھی بم کا گنجان آباد علاقے میں استعمال ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے۔
اسی طرح، امریکی فوج کے بمب ڈسپوزل یونٹ کے سابقہ سینئر رکن، ٹریور بال نے بھی ان تصاویر میں GBU-39 کے ایک حصے کی نشاندہی کی، انہوں نے سی این این کو بتایا کہ کمان کی جگہ اور پروں کا حصہ دوسرے ہتھیاروں کے مقابلے میں بہت منفرد ہے اور دھماکے کے بعد بھی اکثر باقی رہتے ہیں، میں نے اس بم کے حصے کو دیکھا اور فوراً سمجھ گیا کہ یہ SDB/GBU-39 میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اسرائیلی حکومت، جسے حال ہی میں غزہ میں جنگی جرائم کے لیے دی ہیگ کی عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، نے رفح میں اپنی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے حکم کو نظرانداز کر دیا ہے، اس نے ایک بار پھر اس عدالت کے احکامات کو ٹھکرا کر اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ایک نیا دلخراش جرم انجام دیا۔
مزید پڑھیں: رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب نوچ دیے:سید حسن نصرالله
آخر میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے وسیع علاقے، جو قابضین کی مسلسل محاصرے کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کی غذا، صاف پانی اور ادویات تک رسائی میں مشکلات کا شکار ہیں، ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم ایران کے خلاف امریکی جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیر خارجہ
?️ 7 مئی 2026 سچ خبریں:محمد اسحاق ڈار، وزیر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ
مئی
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
تل ابیب یونیورسٹی مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر: اسرائیل شام کی دلدل میں پھنس جائے گا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر ایال
مئی
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت کا رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کو
فروری
اسرائیلی فوج میں فورسز کی کمی کی وجہ سے خواتین کی بھرتی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق اس وقت آہنی تلواروں کی جنگ
اکتوبر
اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں قابض حکومت کی طرف سے کل کے سائبر دہشت
ستمبر
سعودی دروازے اسرائیلیوں کے لیے کھلے ہیں: اسرائیل گلوبز
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ باوجود اس کے
مئی
ملینوں پر مشتمل مظاہروں میں یمنیوں کا امریکہ کو پیغام: آپ فلسطین کے لیے ہماری مسلسل حمایت کو نہیں روک سکتے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یمنی عوام نے آج بروز جمعہ لاکھوں پر مشتمل مظاہرے
مئی