?️
سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں فلسطین کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے حامیوں کے خلاف چوتھے مرحلے کے آپریشن کی تفصیلات پیش کیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو جہازوں اور بحیرہ مکران میں ایک امریکی جہاز کے خلاف یمنی فوج کے بحری، میزائل اور ڈرون یونٹس کے دو مختلف فوجی آپریشنز کی اطلاع دی۔
الْمَسِيرَة نیوز ایجنسی نے بدھ کی رات رپورٹ دی کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی فوج کی جانب سے تین جہازوں پر کامیاب حملوں کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟
یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں ستم رسیدہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اور رفح میں صیہونی دشمن کی جانب سے پناہ گزینوں کے خلاف جرائم اور امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے خلاف جارحیت کے جواب میں، یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ مکران میں فوجی آپریشنز کے چوتھے مرحلے میں تین فوجی آپریشنز کیے جو درج ذیل ہیں:
1. بحیرہ احمر میں دو آپریشنز میں، دو جہازوں Roza اورVantage Dream کو فلسطین کے مقبوضہ بندرگاہوں کی جانب جانے کی پابندی کی خلاف ورزی پر میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
2. تیسرے آپریشن میں، امریکی جہاز Maersk Seletar کو بحیرہ مکران کے مشرق میں یمنی بحریہ کے ڈرون اور میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی چودھراہٹ دکھا سکے گا؟
یمنی فوج کے ترجمان نے زور دیا کہ یمنی مسلح افواج فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اپنے فوجی آپریشنز کو جاری رکھیں گی یہاں تک کہ جارحیت رک جائے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کا محاصرہ ختم ہو جائے۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی
دسمبر
امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ نیتن یاہو کی جنگی مشین پر خرچ نہیں ہونا چاہیے: سینڈرز
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے زیادہ تر اراکین غزہ پٹی میں قحطی سے
اگست
روس کی یوکرین میں جنگ بندی پر مشروط رضامندی
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:روس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ
مارچ
نائجر میں فرانس کو ذلت کا سامنا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: افریقی براعظم کے سیاسی تجزیہ کار فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
ستمبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا امریکی ڈھونگ
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کو
فروری
غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے
اگست
معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون