مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ

مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ

?️

جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی کیجانب سے شام میں قابض دہشتگردوں کے زیر کنٹرل واحد سرحدی گذرگاہ "باب الہوی” کے ذریعے ارسال کی جانے والی اقوام متحدہ کی انسانی امداد میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مسودے پر رائے شماری کے بعد، روسی، چینی اور دیگر وفود نے انسانی صورتحال کو بہتر بنانے اور شام کے اندر محتاج افراد کو مدد فراہم کرنے کے اہم پہلوؤں پر کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفود نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسانیت کی بنا پر کی جانے والی سرگرمیاں متاثرہ لوگوں کو ہنگامی ضروریات کی فراہمی کے مقابلے میں وسیع تر ہیں اور ان میں پناہ گزینوں اور داخلی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کے لئے پانی ، صحت ، تعلیم اور پناہ گاہوں کے منصوبوں کے ذریعے بنیادی خدمات کے لئے تعاون شامل ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز شام کو ارسال کی جانے والی انسانی امداد میں اکثریت آراء کے ساتھ 12 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

شام کو یہ انسانی امداد وہاں قابض بین الاقوامی دہشتگردوں کے زیر تسلط واحد سرحدی گذرگاہ  باب الہوی کے ذریعے، جو ادلب میں واقع ہے، ترکی کی وساطت سے بھیجی جاتی ہے جس میں شامی حکومت کو کسی قسم کی مداخلت کا حق حاصل نہیں جبکہ سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی یہ قرارداد روس و امریکہ کی باہمی مفاہمت کے بعد پیش کی گئی جو بعد ازاں تمام اراکین کی مثبت رائے کے ساتھ منظور کرلی گئی۔

اس حوالے سے منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے چین کے مستقل نمائندے نے شامی عوام کی امداد سمیت تمام معاملات میں شامی حکومت کے حق حاکمیت کا احترام بجا لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین، شامی عوام کے درد و الم کو جلد از جلد کم کرنے کے لئے مکمل تعاون کریں۔

یاد رہے کہ شامی حکومت سال 2011ء سے داعش و القائدہ سمیت متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے ملک پر مسلط وسیع جنگ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ و یورپ کی جانب سے عائد کی گئی سخت ترین پابندیوں کا سامنا بھی کر رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث وہاں انسانی صورتحال مزید ابتر ہو کر رہ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9

ایران سعودی معاہدے کا ایرانی حاجیوں کو فائدہ

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اعلان کیا کہ ریاض اور تہران

پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی

اسرائیل کے 2026 کے بجٹ پر ایک نظر؛ عوامی خرچ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے کی خدمت کرتا ہے

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کا 2026 کا بجٹ معاشی منصوبے سے زیادہ جنگ

ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی

?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ

صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے