?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک حیرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی بنیادی ذمہ داری، یعنی جنگوں کو روکنے کے مشن پر واپس آنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اقوام متحدہ کو جنگوں کو روکنے کی اس کی ذمہ داری یاد دلا رہے ہیں جبکہ امریکہ نے بارہا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے، لیکن اب وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے جنگ بندی پر زور دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی ویب سائٹ بریٹبارٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روس کے خلاف حالیہ قرارداد کو دشمانہ اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی اصل ذمہ داری یعنی عالمی جنگوں اور تنازعات کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ کسی ایک فریق کے خلاف سیاسی اقدامات کرنے چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین-روس جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، لہذا اقوام متحدہ کو اس تنازع میں غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہیے۔
روبیو کے مطابق روسی حکام نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مناسب شرائط کے تحت تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم ابھی ان شرائط پر تفصیلی غور نہیں کیا گیا ہے۔
مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ روسی حکومت جنگ بندی کے لیے کن عملی اقدامات پر آمادہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن یوکرینی حکومت سے بھی بات کرے گا کیونکہ اگر دونوں فریقین جنگ بندی پر متفق نہ ہوئے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
اس دوران، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک سابق امریکی دفاعی اہلکار کے حوالے سے لکھا کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا بند کر دی تو وہ زیادہ سے زیادہ اگلے موسم گرما تک جنگ جاری رکھ سکے گا۔
اخبار کے مطابق، امریکی اسلحہ کے بغیر یوکرین جدید جنگی ہتھیاروں کا استعمال بھی نہیں کر سکے گا، جو اس کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسی دوران، یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کے ایک سینئر مشیر نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے فوجی امداد کی بندش یوکرین کے لیے سب سے بدترین ممکنہ منظرنامہ ہوگا۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ نے امداد روکی، تو یوکرین اپنی داخلی پیداوار بڑھانے اور مزید مدد کے لیے یورپی اتحادیوں کی طرف رجوع کرے گا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفارتی کوششیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب واشنگٹن خود اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کی قراردادوں کو مسترد کرتا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر
صیہونی حملے کے بعد تہران کی صورتحال؛روسی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ماسکو کے روزنامہ کامرسانت نے تہران میں موجود روسی محقق
جون
امریکی وزیر دفاع صیہونی حکومت کی مہم جوئی کے نتائج سے خوفزدہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا
ستمبر
امریکہ نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا، عالمی تنازعات کے حل میں ناکامی کا الزام
?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اقوام
فروری
پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں
فروری
واشنگٹن میں روس کے سفیر نے امریکی تشویش کی وجہ بتائی
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ یوکرین
مارچ
غزہ میں رہائشی بلند عمارتیں اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف پھر بھی لوگ شہر نہیں چھوڑ رہے
?️ 14 ستمبر 2025غزہ میں رہائشی بلند عمارتیں اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف پھر بھی
ستمبر
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری