ونزوئلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کو فراہم کرے گا:ٹرمپ

ٹرمپ

?️

سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ونزوئلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کو فراہم کرے گا اور تیل کی قیمت مارکیٹ کے مطابق ہو گی اور اس کی آمدنی پر ان کا مکمل کنٹرول ہو گا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ونزوئلا کی عبوری حکومت کے حکام 30 سے 50 ملین بیرل پابندیوں کا شکار تیل واشنگٹن کو فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی پیشگی منصوبہ بند جارحیت پر ردِعمل کیا ہونا چاہیے؟

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو تیل ونزوئلا سے حاصل کیا جائے گا، وہ مارکیٹ کی قیمت پر بیچا جائے گا اور میں بطور امریکی صدر اس کی آمدنی کے انتظام پر مکمل نظر رکھوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے وزیر توانائی کو فوری طور پر اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے، اور تیل کو تیل بردار جہازوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا اور امریکہ کے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔

اسی دوران، روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ونزوئلا کے وزیر داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ تعاون نہیں کرتے تو انہیں امریکہ کے ممکنہ اہداف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن نے ثالثوں کے ذریعے وزیر داخلہ ونزوئلا کو خبردار کیا ہے کہ ان کا کسی بھی قسم کا مزاحمت کرنا ان کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، یا انہیں اسی طرح کے انجام کا سامنا ہو سکتا ہے جیسا کہ صدر نکولس مادورو کا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ، روئٹرز کے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کی ممکنہ اہداف کی فہرست میں ونزوئلا کے وزیر دفاع کا نام بھی شامل ہے، جن پر واشنگٹن نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی نیوز طینل ای بی سی نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ونزوئلا کی عبوری صدر، ڈیلسی روڈریگیز کو بتایا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے وہ کئی شرائط کو پورا کریں۔

رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کی جانب سے ایک شرط یہ رکھی گئی ہے کہ ونزوئلا کو چین، روس، ایران اور کوبا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات ختم کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ: وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیوں کے اخراجات کی تلافی کی جائے گی

ای بی سی نے مزید کہا کہ امریکہ نے شرط رکھی ہے کہ کاراکاس کو تیل کی پیداوار کے لیے واشنگٹن کے ساتھ خصوصی شراکت داری قبول کرنی ہو گی۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات 60

نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام

?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام اسرائیل کے سابق وزیراعظم

امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری

چین کے تعاون کے بغیر ایران پر امریکی پابندیاں بے اثر ہیں: نیویارک ٹائمز

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق چین کے تعاون کے بغیر ایران پر

عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات

پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس

ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ؛ حکومت اور مزدور یونینز کے درمیان اختلافات

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں ہونے

عراق میں دہشت گردوں کی منتقلی کے خطرات؛ سیکورٹی ماہر کی وارننگ

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سیکورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی منتقلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے