سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا ان تمام غیر قانونی وینزویلی تارکین وطن کو واپس قبول کرے گا جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں، اور ان کی واپسی کے اخراجات بھی برداشت کرے گا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل (Truth Social) پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم اپنے شہریوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کے خلاف امریکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم جلد شروع ہوگی؛ٹرمپ کا اعلان
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا نے صرف ان مہاجرین کی واپسی پر ہی اتفاق نہیں کیا بلکہ ان کے سفری انتظامات کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ریچرڈ گرینل نے اعلان کیا کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے کاراکاس میں ملاقات کے بعد چھ امریکی قیدیوں کے ہمراہ واشنگٹن واپس جا رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے حکام پہلے ہی اس دورے کا مقصد واضح کر چکے تھے، جس کے مطابق گرینل کا وینزویلا جانا امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے تھا۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
ریچرڈ گرینل نے بغیر کسی قیدی کا نام لیے، ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ چھ افراد کے ساتھ ایک طیارے میں موجود ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تمام افراد وینزویلا کی جیل کی مخصوص نیلی وردی میں ملبوس ہیں۔