?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے بالکل پاک کرنا چاہتے ہیں اور اسے اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جوہری اسلحہ رکھ کر دنیا کے لیئے خطرہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی صورتحال پر خدشات لا حق ہیں اور خطے میں ہمارا ہدف جزیرہ نما شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔
بائڈن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جیان نے وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
بائڈن نے دو طرفہ مذاکرات میں متعدد معاملات میں پیش قدمی کرنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے پر مطابقت قائم کی ہے، شمالی کوریا کی صورتحال پر دونوں فریقین کو خدشات لاحق ہیں، علاوہ ازیں شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے امریکی رائے عامہ اس ملک کے ساتھ عملی اور تعمیری سفارتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔
شمالی کوریا سے متعلق سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دینے والے جو بائڈن کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ میں کام کرنے والے سونگ کم کو نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا متعین کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے عام وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی شراکت داری کی اہمیت کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویکسین کی تیاری کے معاملے میں شراکت داری کے قیام پر اتفاق قائم کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی امدادی مرکز میں گھٹن سے 10 فلسطینی شہید!
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر انسانی
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے خیمے دوبارہ نذرِ آتش
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی افواج نے غزہ میں واقع اسپتال کے نزدیک فلسطینی صحافیوں
جون
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
کوشش ہوگی گرتی معیشت کو روکیں اور اسکی سمت درست کریں: اسحاق ڈار
?️ 26 ستمبر 2022 لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ
ستمبر
باقری کا غزہ میں نسل کشی کو روکنے پر زور
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: امور خارجہ کے قائم مقام وزیر علی باقری نے گزشتہ روز
جون
بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے، افغانستان اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست
?️ 1 ستمبر 2021(سچ خبریں) 20 سال افغانستان پر قابض رہنے والا امریکا افغانستان سے
ستمبر
فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے
جنوری
صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف ایک انتہاپسند صہیونی
اپریل