امریکہ کو روسی قومی مفادات کا احترام کرنا چاہیے:روسی صدر

امریکہ کو روسی قومی مفادات کا احترام کرنا چاہیے:روسی صدر

?️

سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دیا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے قومی مفادات کے احترام میں باہمی اور منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کو روس کے قومی مفادات کے احترام میں باہمی رویہ اپنانا چاہیے،انہوں نے یوکرین میں پائیدار امن، روسی زبان بولنے والوں کے حقوق اور سکیورٹی کے تحفظ کو روسی فوجی آپریشن کے اہم مقاصد قرار دیا۔ 

خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق، پیوٹن نے کہا کہ امریکی عوام، امریکی حکومت اور امریکی صدر اپنے مخصوص قومی مفادات رکھتے ہیں جن کا روس احترام کرتا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکہ بھی روس کے قومی مفادات کے احترام میں اسی طرح کا رویہ اپنائے۔
پیوٹن کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں کل روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔
ٹرمپ کا یہ اعلان روس اور یوکرین کے درمیان استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے، ان مذاکرات میں دونوں ممالک نے ترکی کی ثالثی سے ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی مذاکرات کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
پیوٹن نے یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے مقاصد کے حوالے سے کہا کہ پائیدار امن کا قیام، یوکرین میں روسی زبان بولنے والے باشندوں کے حقوق کا تحفظ اور روس کی سلامتی کی ضمانت، آپریشن کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے پاس خصوصی فوجی آپریشن کو مکمل کرنے اور مقررہ مقاصد حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ بحران کے بنیادی اسباب کا خاتمہ، پائیدار امن کے لیے حالات پیدا کرنا اور روس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہمارے خصوصی فوجی آپریشن کے اصل مقاصد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی زبان بولنے والوں کے مفادات کا تحفظ بھی اس فوجی کارروائی کا ایک اہم ہدف ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا

?️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت

سوات واقعے پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلی سے استعفے کا مطالبہ

?️ 27 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں

خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام

ہم امریکا کا انتظار نہیں کرتے اب اس کی ضرورت نہیں

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماء نیوز

ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ فلسطین حل: نیتن یاہو

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں: وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت

چین دنیا کی سب سے بڑی میزائل طاقت

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی فضائیہ اکیڈمی کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین

بحرین میں افغان امن اجلاس میں آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ کی شرکت

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے