اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

?️

رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت کو دیکھتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو قبلہ اول کی حفاظت کے لیئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیئے تاکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیزی کو روکا جاسکے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف احمد العثیمین کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں مسجد اقصیٰ کی اسرائیلی  فوج کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی کے واقعات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ریاض المالکی نے او آئی سی کے تمام رکن ممالک  پرزور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اشتعال انگیزی روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی آمد پرپابندیاں بڑھا دی ہیں اور قابض ریاست نے مسجد میں اذان دینے پرپابندی عاید کردی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسلامی تعاون تنظیم، اردن اور دوسرے مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر قبلہ اول میں اسرائیلی مداخلت کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ اور اسلامی میوزیم کی چھت کو ملانے والے راستے پرموجود لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالی تھیں، قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اوقاف کے ملازمین کو بھی داخل ہونے سے روک دیا اور مسجد میں سحری اور افطاری کا سامان لے جانے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا روس کے خلاف تباہ کن پابندیاں لگانے کا اعلان

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ناتو میں سفیر "میٹھیو وٹیکر” نے نیوز میکس

صدارتی نظام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا ہم بیان سامنے آگیا

?️ 22 جنوری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی

ہم کسی بھی ملک بالخصوص ایران کے خلاف محور یا اتحاد بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں: اماراتی اہلکار

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرقاش نے آج

بلاول کی اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹنگ کی ہدایت

?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد

امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 26 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی

صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے