?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے چار اداروں نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے جس سے تقریباً 1.9 ملین بچے متاثر ہیں۔
اقوام متحدہ کے مختلف اداروں نے صومالیہ میں غذائی عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریانووستی کے مطابق اقوام متحدہ کے چار اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ، آفس فار دی کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز ، یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں غذائی بحران تیزی سے سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
ان اداروں کے مطابق صومالیہ اس وقت دنیا میں غذائی قلت اور بچوں میں غذائی کمی کے بدترین بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے تقریباً 1.9 ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو طویل عرصے سے خانہ جنگی اور شدید قحط سالی کا شکار ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس خطے میں انسانی صورتحال کے بگڑنے کے حوالے سے خبردار کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے انتباہات جاری کیے جا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب
?️ 15 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے
اکتوبر
بقائی نے لنکن مشن میں امریکی طاقت کے شو کا مذاق اڑایا
?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ ایران، نے سوشل میڈیا پلیٹ
اگست
غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ مزید خواتین
نومبر
ماسکو میں کار بم دھماکہ؛ روسی اعلیٰ فوجی افسر جاں بحق
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مشرقی ماسکو کے علاقے بالاشیخا میں ایک بم نصب کار کے
اپریل
ٹرمپ بی بی سی پر مقدمہ کرنے کے خواہاں
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ بی
نومبر
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
جولائی
مالی اور کانگو میں مسلح حملوں میں 100 سے زائد افراد یلاک
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:مالی میں سکیورٹی ذرائع اور مقامی حکام نے بتایا ہے
مئی
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر