?️
سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیویڈ لَمی اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں ملاقات کی جس میں دہشت گردی سے نمٹنے، معلومات کے تبادلے اور آزاد تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل پر زور دیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیویڈ لَمی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان نے گزشتہ ماہ تیس برس کی بدترین جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ کشیدگی کا آغاز اس واقعے سے ہوا تھا جب بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں 26 افراد ہلاک ہوئے ایک سانحہ جس کا ذمہ دار نئی دہلی نے پاکستان کی پشت پناہی سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کو ٹھہرایا، تاہم اسلام آباد نے یہ الزام مسترد کر دیا۔
اس واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کی سرزمین پر موجود جن ٹھکانوں کو وہ دہشت گردی کا ڈھانچہ قرار دیتا ہے، ان پر حملے کیے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں تناؤ انتہائی بڑھ گیا، تا آنکہ 20 مئی کو دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔
ڈیویڈ لَمی نے گفتگو میں کہا، ہم موجودہ صورتِ حال کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں اس کی نزاکت کا بخوبی ادراک ہے، خاص طور پر ایسے میں جب بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی کا سنگین خطرہ موجود ہے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا، ہم اپنے بھارتی شراکت داروں کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
لَمی نے بھارتی ہم منصب سُبرامنیم جے شنکر سے بھی ملاقات کی اور آئندہ اقدامات پر مشاورت کی، تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
گزشتہ سال دونوں ملک دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، عدالتی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آزاد تجارتی معاہدہ (FTA)، جس کے مذاکرات گزشتہ ماہ مکمل ہوئے، جلد حتمی شکل پائے گا، ان کا کہنا تھا، وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر اس معاہدے پر دستخط کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع وسیع ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
"زنگزور” کوریڈور کے لیے امریکہ کا منصوبہ اور سفارتی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: جنوبی قفقاز کا خطہ صدیوں سے ایران، روس اور
جولائی
اسرائیلی فضائیہ دن بہ دن کمزور
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ
ستمبر
غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں
مارچ
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:ڈنمارک کے الٹرا نیشنلسٹ گروپ کے متعدد ارکان، جو کہ ڈنمارک
اگست
ریویو ایکٹ کے خلاف کیس مضبوط نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے
جون
اسٹیبلشمنٹ مجھے اقتدار میں نہ آنے دے لیکن کیا ان کے پاس کوئی روڈمیپ ہے، عمران خان
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
مارچ
چرچ میں جنسی زیادتی کا سکینڈل اور مغربی سیاستدانوں کی خاموشی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:2018 میں بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کی درخواست پر
اکتوبر
خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
?️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت
مئی