?️
انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سعودی عرب نے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے جبکہ دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جنگی ڈرون طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ مستقبل میں سعودی رویے پر منحصر ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ایک طرف سعودی عرب ترکی سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاملے کو خاموشی اور سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، ترکی کسی بھی صورت سعودی عرب کے ساتھ معاملات کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری کے شعبے میں ترکی دنیا میں صف اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کی حالیہ جنگ میں ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے اہم کردار ادا کیا، ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ملٹری ڈرون طیاروں کی تیاری کا ایک معاہدہ پہلے سے طے ہو چکا ہے، ترک نجی کمپنی ویستل نے سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ کچھ عرصہ پہلے کیا تھا۔
ترک صدر نے گذشتہ سال مشرق وسطیٰ کے ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2017 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔
انقرہ کے سعودی سفارتخانے میں اکتوبر 2018 میں سعودی نژاد امریکی صحافی جمال کے قتل کے بعد تعلقات مزید خراب ہو گئے، ترکی اور امریکی ایجنسی سی آئی اے اس قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
چین اور روس کا امریکی پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ
دسمبر
سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کی
اپریل
شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر
اپریل
شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
جولائی
طالبان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا
اپریل
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
ایران میں اقتصادی بدامنی کا امریکی صیہونی دباؤ کا منصوبہ، ہائبرڈ جنگ کی حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر اقتصادی، میڈیا، سائبر
ستمبر