اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے:ترکی

اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے:ترکی

?️

سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی، لبنان میں بحران، اور اب ایران کو نشانہ بنا رہا ہے،انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ خطے میں عدم استحکام کی پالیسی ترک کرے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے باز آنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق، ہاکان فیدان نے کہا کہ  اسرائیل نے غزہ میں ایک انسانی المیہ کو جنم دیا، لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچایا، شام پر حملے کی سازشیں کر رہا ہے اور اب ایران کو نشانہ بنایا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اپنی بی‌ثبات‌کن حکمت عملی ترک کرے اور خطے میں کشیدگی کے بجائے امن کے قیام کی طرف قدم بڑھائے۔
فیدان نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ موجودہ کشیدگی کا فائدہ غزہ میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ ہمیں اس چال میں نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ مزید آگ میں نہ جھونکا جائے۔

مشہور خبریں۔

بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، خواجہ آصف

?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

صیہونی فوج نے غزہ اور رفح کے کن علاقوں کو نشانہ بنایا؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں پوری غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر

شامی گھروں پر اسرائیلی جارحیت/صیہونی فوجی حملوں کے خلاف گولانی کی مہلک خاموشی

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے

ایران نے جاپان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی شدید مذمت کی

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج جمعہ کو

دفترخارجہ کی چینی سفیر کی طلبی اور احتجاج کی تردید

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترخارجہ نے سیکیورٹی صورتحال پر چینی

تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے

?️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا

برطانیہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️ 12 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی

جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں 

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے