ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا

ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا

?️

استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی خدمات پر اعلیٰ فوجی اعزاز لیجَن آف میرٹ سے نوازا گیا۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر غولیر نے جنرل ندیم رضا کو اس اعزاز سے نوازا۔

ترکی کے سرکاری دورے پر موجود جنرل ندیم رضا کو یہ ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی مایہ ناز خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمانڈرز نے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔

سفارتخانے نے کہا کہ فریقین نے دونوں بردارانہ ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہلوسی آکار، بری فورسز کے جنرل اُمیت دُندار، ترک نیوی کے کمانڈر ایڈمرل عدنان عُزبال، ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کوچوکایوز اور ترکی کی دفاعی صنعتوں کے سربراہ اسمٰعیل دیمیر سے ملاقاتیں کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عسکری وفد نے بیکار سمیت ترک دفاعی صنعتوں کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، بیکار جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے باعث مشہور ہے۔

عسکری وفد نے کیکیورین، انقرہ میں اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) شہدا پارک کا بھی دورہ کیا اور دسمبر 2014 میں پشاور میں دہشت گردی کے خوفناک حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی اسکول کے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی پبلک اسکول حملے کے شہدا کی یاد میں کیکیورین میونسپلٹی نے اے پی ایس میموریل پارک قائم کیا تھا جہاں شہدا کی یاد میں 144 درخت لگائے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے

ٹیسٹ جیتنے کے بعد پیٹرسن نے بھارتیوں کے زخموں پر چھڑکا نمک

?️ 10 فروری 2021چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے

امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ

آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر آصف زرداری کا ایسٹر کے موقع پر پیغام

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

?️ 14 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر

طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے