?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر عائد کردہ بھاری تعرفوں کو دواء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ وہ دیگر ممالک پر عائد کردہ تعرفے صرف اسی صورت میں ختم کریں گے جب وہ اپنے تجارتی نظام کو امریکہ کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔
ایرفورس ون کی سیڑھیوں پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ عالمی منڈیوں کے گرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، لیکن ساتھ ہی مالیاتی منڈیوں میں تیزی سے گراوٹ پر بھی انہیں کوئی فکر نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار علاج کے لیے آپ کو دوا کھانی پڑتی ہے۔
ان کی یہ باتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب منڈیاں پیر کو دوبارہ کھلنے کے بعد بھی تیزی سے گراوٹ کا شکار ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ کے مشیروں نے منڈیوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 50 سے زائد ممالک نے تعرفے ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی غرض سے واشنگٹن سے رابطہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے یورپ، ایشیا اور دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں سے بات کی ہے، وہ معاہدے کے لیے بے چین ہیں، اور میں نے انہیں بتایا کہ ہم آپ کے ملک کے ساتھ تجارتی خسارہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ میرے خیال میں خسارہ کا مطلب نقصان ہے۔ ہمارا مقصد تجارتی سرپلس یا کم از کم متوازن تجارت ہے۔
امریکی خزانہ کے سکریٹری اسکٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی طریقے ایسا معاملہ نہیں جس پر چند دن یا ہفتوں میں مذاکرات ہو سکیں، اور امریکہ کو دیگر ممالک کے پیشکشوں کا جائزہ لینے اور ان پر یقین کرنے کے بعد ہی فیصلہ کرنا چاہیے۔
فلوریڈا میں گولف کھیلتے ہوئے اپنے ویک اینڈ گزارنے والے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دیگر ممالک پر تعرفوں کے اندرونی معیشت پر اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے امریکی عوام سے کہا: ہم جیتیں گے۔ ڈٹے رہیں۔ آسان کام نہیں ہے!
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرین مشکلات کا شکار
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچی خبریں) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ
ستمبر
کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
نومبر
راکھی ساونت نے رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی
?️ 15 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش
فروری
سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا
?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے
دسمبر
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب؛ وجہ؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا ایک انتہائی
جولائی
ملکی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے، وزیراعظم
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی
جون