سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام سے امن کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوزایجسنی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو مشرق وسطیٰ میں امن واپس لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
امریکی صدارتی انتخابات سے چند دن پہلے ٹرمپ نے اپنی ایکس پروفائل پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے دورِ حکومت میں مشرق وسطیٰ میں امن تھا اور جلد ہی اس علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو جائے گا۔”
ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کامالا ہیرس پر مشکلات پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے لبنان میں جاری مصائب اور تباہی کو ختم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور دائمی امن قائم ہو۔ ہم اس کو اس طرح سے حاصل کریں گے کہ ہر 5 یا 10 سال بعد امن کو خطرہ نہ ہو!
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ امن کے لیے ٹرمپ کو ووٹ دیں!
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور
ٹرمپ کے یہ بیانات ان کی انتخابی مہم کے دوران عرب نژاد امریکی ووٹرز اور ان امریکیوں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں جو مغربی ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔