?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا عندیہ دیا ہے لیکن یہ بھی کہا کہ دورہ فوری طور پر عمل میں نہیں آئے گا۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں اوریکل، سوفٹ بینک اور اوپن اے آئی کے سینئر عہدیدار شامل تھے، کہا کہ ہم مغربی ایشیا کے دورے پر غور کر رہے ہیں، لیکن فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی قیدی حماس کی قید سے واپس آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
ٹرمپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں پندرہ ماہ سے جاری مظالم اور نسل کشی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض قیدی شدید زخمی حالت میں ہیں،اگر میں یہاں موجود نہ ہوتا تو وہ کبھی واپس نہ آتے اور سب کے سب مارے جاتے۔”
ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ بندی کا کریڈٹ بھی خود کو دینے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ صورتحال بہت افسوسناک ہے اور ایسی چیزیں کبھی نہیں ہونی چاہیے
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟
ٹرمپ کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے ہاتھوں تباہ ہونے والے یمنی تعلیمی مراکز کے اعداد وشمار
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی عہدے داروں نے گذشتہ چھ برسوں میں سعودی اتحاد کے
مارچ
پنجاب کی معیشت سیاحت کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ مریم نواز
?️ 27 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاحت
ستمبر
عمران خان مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں
?️ 7 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا
نومبر
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر
آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر
جولائی
شام میں اپنے مستقبل کے کردار کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: اپنے فرانسیسی ہم منصب Jean-Noel Barro کے ساتھ ایک کال
دسمبر
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی
فروری
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر