?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے حصول کے بہت قریب ہے اور جلد از جلد ایران کے معاملے کو بند کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری غیر مستقیم مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ایٹمی معاہدے کے حصول کےبہت قریب پہنچ چکا ہے۔
وائی نیٹ کے مطابق، ٹرمپ نے واٹیکن میں پوپ فرانسس کے جنازے میں شرکت کے بعد ایئرفورس ون طیارے میں واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکراتبہت اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے تہران کے خلاف اپنی پرانی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بغیر بمباری کے معاہدہ ہو جائے گا، توقع ہے کہ بہت جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ایران کا معاملہ بند کر دوں۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے تیسرا دور غیر مستقیم مذاکرات رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا، اس ملاقات میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔
عباس عراقچی نے مذاکرات کے بارے میں بتایا کہ تیسرا دور مسقط میں ایک پُرسکون ماحول میں منعقد ہوا۔ اس بار مذاکرات گزشتہ ادوار کی نسبت زیادہ سنجیدہ تھے اور ہم نے بتدریج تکنیکی موضوعات پر گفتگو شروع کی۔ کئی بار تحریری طور پر آراء کا تبادلہ ہوا۔ اب طے پایا ہے کہ اگلے اجلاس سے پہلے دونوں دارالحکومتوں (تہران اور واشنگٹن) میں تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ اختلافات کو کم کیا جا سکے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کی سنجیدگی نمایاں تھی، جس سے محتاط امید پیدا ہوئی ہے کہ پیشرفت ممکن ہے، تاہم اب بھی کئی بڑے مسائل پر اتفاق رائے حاصل کرنا ضروری ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگلا دور مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔ مذکورہ اہلکار نے مزید کہا کہ مذاکرات کا ماحولسنجیدہ اور تعمیری تھا۔ اگرچہ کچھ بڑے معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے، تاہم تمام اختلافات ابھی حل نہیں ہوئے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، مذاکرات کا تیسرا دور چار گھنٹے جاری رہا اور اسے مثبت قرار دیا گیا، ایک اور ذریعے کے مطابق، آئندہ مذاکرات ممکنہ طور پر یورپ میں ہوں گے اور امریکی وفد چاہتا ہے کہ ملاقات کسی ایسی جگہ منتقل ہو جو امریکہ کے قریب ہو اور سہولت فراہم کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون
سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد
جنوری
پی ٹی آئی میں مسلم لیگ کےدو اہم رہنما شامل ہو گئے
?️ 14 نومبر 2021سیالکوٹ (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر پنجاب
نومبر
حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین
جنوری
لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات پر حزب اللہ کا شدید ردعمل/حکومت کو شام کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک سینئر نمائندے حسین الحاج حسن نے
دسمبر
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر