?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے، تاہم ابھی اس کے لیے تیار نہیں۔ ادھر امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی محدود کرنے کی قرارداد بھی منظور ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے بقول تہران ابھی اس کے لیے تیار نہیں ہے۔
ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی 11 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن میرے خیال میں وہ تیار نہیں۔ یا تو ہم ایسا معاہدہ کریں گے جو اچھا ہو، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے 3 ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ ٹرمپ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے 6 رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ پہلے ہی ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت ختم کرچکا ہے۔
ان کے بقول، اگر بی-2 بمبار طیارے استعمال نہ کیے جاتے تو ایران اس وقت جوہری ہتھیار رکھتا۔
امریکی صدر نے اپنے دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کو دنیا بھر میں بدترین ملک سمجھا جاتا ہے اور یہ صورت حال طویل عرصے سے برقرار ہے۔
انہوں نے کہا: ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ ایرانیایرانی انتہائی کمزور پوزیشن میں ہیں۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بارے میں اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، امریکی فورسز تقریباً ہر رات کچھ جہازوں کو نشانہ بناتی ہیں، کیونکہ وہ انہیں دیکھ نہیں پاتے، جبکہ امریکہ ان کے ریڈار تباہ کرچکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی معیشت بدترین صورت حال سے دوچار ہے اور وہاں مہنگائی کی شرح 300 فیصد سے زیادہ ہے۔ ٹرمپ کے بقول، ایران کی صورت حال افراتفری کا شکار ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بالآخر امریکہ کامیاب ہوگا۔ ان کے مطابق، انہیں معلوم نہیں کہ یہ کامیابی معاہدے کے ذریعے حاصل ہوگی یا نہیں، تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ ابھی بھی کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
توقع ہے کہ خلیجی رہنماؤں کے ساتھ مجوزہ ملاقات میں جنگ کے بعد کی حکمت عملی اور تنازع کے اگلے مراحل سے متعلق واشنگٹن کے مؤقف پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز ابتدائی دعوت نامے ارسال کیے تھے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس اجلاس میں دیگر عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ امریکہ کو براہ راست ایران کی جانب سے یہ پیغام ملا ہے کہ تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے ایک قرارداد منظور کی، جس کا مقصد ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنا ہے۔
ڈیموکریٹ رکن کانگریس سیٹھ مولٹن کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے تحت امریکی حکومت کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی تنازع سے امریکی افواج کو واپس بلائے، سوائے ان مخصوص حالات کے جن میں دفاعی کارروائی ضروری ہو۔ 7 ریپبلکن ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔


مشہور خبریں۔
ائر کنڈیشنگ کے بغیر تنہائی میں قید، فلسطینی خاتون کا بیان
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینی قیدیوں کے خلاف
ستمبر
جائیداد کی قدر کوآمدنی سمجھنا ’وفاقی دائرہ اختیار سے باہر‘ ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 7 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن
اپریل
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو
جون
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اگست
قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
?️ 28 نومبر 2025قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
نومبر
فیلڈ مارشل کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
دسمبر
فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل، صدارتی آرڈیننس جاری
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کو
جولائی
ایرانی حملوں کے بعد اردن، بحرین اور کویت میں زبردست دھماکے
?️ 10 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے مجرمانہ حملوں اور جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی
جون