?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی کشیدگی سے متعلق نئی تفصیلات شائع کی ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے رابطہ کرکے بیروت کے جنوبی مضافات پر ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے سخت پیغام دیا، رپورٹ میں واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ والا کے مطابق ٹرمپ نے سارا نین یاہو سے رابطہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شوہر کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر وسیع حملے کے منصوبے سے باز رکھیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر نیتن یاہو اس منصوبے سے پیچھے نہ ہٹے تو ٹرمپ ان کے خلاف سخت اقدامات کر سکتے ہیں، جن میں قانونی کارروائیاں، خاندان کے افراد کے حوالے سے فیصلے اور امریکہ میں موجود اثاثوں کے بارے میں اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔
ویب سائٹ نے صہیونی تاجر رونی مانی کے حوالے سے لکھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعے سے ایسی معلومات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔
رونی مانی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر نے سارا نیتن یاہو کو اپنے شوہر پر اثر انداز ہونے کا کہا، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو ناکام ہوتے ہیں تو ان کے خاندان کو امریکہ میں سیاسی پناہ دی جا سکتی ہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق سارا نیتن یاہو نے امریکی صدر سے اتفاق کیا اور بعد ازاں نیتن یاہو سے اس معاملے پر سخت گفتگو کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے بعد نیتن یاہو نے ٹرمپ سے رابطہ کیا اور امریکی مؤقف کو قبول کرنے کا اشارہ دیا۔
رپورٹ میں ان واقعات کو گزشتہ پیر کے روز پیش آنے والی تیز رفتار علاقائی پیش رفت سے جوڑا گیا ہے، جب بیروت کے جنوبی مضافات پر ممکنہ حملے کی دھمکیاں سامنے آئیں اور اس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
اسی تناظر میں ٹرمپ نے بعد میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو اور حزب اللہ سے متعلق بعض فریقوں سے گفتگو کے بعد جنگ بندی کے لیے مفاہمت حاصل کر لی ہے۔


مشہور خبریں۔
گوگل کا جدید اے آئی ویڈیو ماڈل، صارفین کے لیے حقیقت پسندانہ ویڈیوز بنانا مزید آسان ہوگیا
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے جدید اے آئی ویڈیو ماڈل
اکتوبر
اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا کی توہین ناقابل قبول ہے:برازیل
?️ 27 اگست 2025اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا
اگست
صیہونی حکومت کو فولاد بھیجنے کے خلاف برازیل میں دھرنا
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے شہر سینٹوس میں شہری کونسل اور بندرگاہ کے
ستمبر
الشفاء ہسپتال پر حملہ آوروں کے حملے میں 100 شہید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ
مارچ
قطری اور سعودی وزرائے خارجہ کا ایران کے سلسلے میں تبادلہ خیال
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ
مئی
شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد
دسمبر
صہیونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ؛ مذہبی اشتعال انگیزی میں اضافہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے ایک مرتبہ پھر
فروری
یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
جولائی