?️
سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن کی مہنگی اور بے نتیجہ جنگ میں دلدل میں پھنس چکا ہے، جو امریکی وسائل کو ختم اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ، امریکہ کو یمن میں ایک مہنگی اور بے نتیجہ جنگ میں پھنسا چکے ہیں، حالانکہ سابقہ امریکی حکومتیں اس خطے سے فوجوں کے انخلاء کی کوششیں کر رہی تھیں۔
المیادین کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یہ جنگ امریکہ کے وسائل کو ختم کر رہی ہے اور اس کی اُس اعلان شدہ اسٹریٹیجی سے متصادم ہے، جس میں چین اور بحرالکاہل کے خطے پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کی گئی تھی، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس جنگ سے امریکہ اپنے مطلوبہ مقاصد بھی حاصل نہیں کر پایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں مشرق وسطیٰ کی مہنگی اور طویل جنگوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر صدارت سنبھالنے کے تین ماہ بعد ہی وہ ایک ایسی نئی اور وسیع جنگ میں الجھ گئے، جس نے سابقہ حکومتوں کو بھی مایوس کیا تھا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، امریکی وزیر دفاع ایسے جنگی عمل کی پیروی کر رہے ہیں جس کے تحت اب تک امریکہ، بحرہند، بحیرہ روم اور نہر سویز جیسے اہم سمندری راستوں میں معمول کی نقل و حمل بحال کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اس صورتحال نے نہ صرف امریکی اخراجات میں بے پناہ اضافہ کیا بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی مزید بڑھا دیا ہے، جس سے امریکی افواج کا انخلاء دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی یومیہ آپریشنل لاگت ساڑھے چھ ارب ڈالر تک پہنچتی ہے، جبکہ ایک بی-2 بمبار طیارے کی فی گھنٹہ پرواز پر نوے ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں، یمن میں جنگ کے پہلے مہینے میں امریکہ نے دو سو پچاس ملین ڈالر کے بم برسائے۔
مزید یہ کہ یمنی حملوں کے خلاف فائر کیے جانے والے ہر میزائل کی قیمت تقریباً دو ملین ڈالر ہے، جبکہ یمنی میزائل یا ڈرون حملے چند ہزار ڈالر میں کیے جا رہے ہیں، کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے اب تک یمن میں دو ارب ڈالر سے زائد خرچ کر دیے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، یمنی فورسز نے صرف مارچ کے مہینے میں چھ امریکی ڈرون مار گرائے اور درجنوں ہوائی حملے کیے، ان حملوں نے امریکی پائلٹوں کو شدید خطرات سے دوچار کیا اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کو اپنی سمندری راہیں بدلنے پر مجبور کر دیا، جس سے بحری تجارت کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، عالمی تجارت کا صرف بارہ فیصد حصہ ان آبی راستوں سے گزرتا ہے، اور امریکہ کا حصہ اس سے بھی کم ہے۔ ایسے میں اربوں ڈالر خرچ کرنا اور امریکی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ایک غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب نے گزشتہ سات برسوں میں یمن پر 25 ہزار سے زائد حملے کیے، جس کے نتیجے میں 377 ہزار یمنی شہری جاں بحق ہوئے۔ اس کے باوجود انصار اللہ نے یمن کے ساحلی علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مغربی ساحل پر انصار اللہ کا تسلط ختم کیے بغیر بحیرہ احمر میں صورتحال کو معمول پر لانا ممکن نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ بھی سابق امریکی صدور کی طرح فوجی برتری کے زعم میں مبتلا تھے لیکن انصار اللہ کی مزاحمت کے مقابلے میں امریکی فوج کی ناکامی واضح ہو گئی ہے، نیویارک ٹائمز کے مطابق، یا تو امریکہ کو اس جنگ سے پسپائی اختیار کرنا ہو گی یا پھر مزید تناؤ اور تصادم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے پاس بحیرہ احمر میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کوئی جامع حکمت عملی یا منصوبہ بندی موجود نہیں، اور اس کی سلامتی کی ذمہ داری خطے کے اتحادیوں پر ڈال دی گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنے تجزیے کے آخر میں لکھا کہ اگرچہ ٹرمپ نے چین کے خلاف مقابلے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا، لیکن وہ اپنی پالیسیوں میں اس سے منحرف ہو چکے ہیں۔ اخبار نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی کامیابی بغیر وسیع تر سفارتی اور سیاسی کوششوں کے ممکن نہیں ہو گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔ عظمی بخاری
?️ 23 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جنوری
مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے
?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع
ستمبر
صیہونی فوجی اڈے پر دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ریاست کےفوجی اڈے
جنوری
اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر بن گئیں
?️ 22 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ
جون
طالبان کی عبوری حکومت کے ڈپٹی پریس سیکرٹری برطرف
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر
اگست
پاکستان نے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
?️ 18 جون 2021پشاور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل
جون
ایغور مسلمانوں پر تشدد کا معاملہ، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 23 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) ایغور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے معاملے کو
مارچ
پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری