ٹرمپ اور ایلون مسک میں بجٹ اور حکومتی معاہدوں پر شدید محاذ آرائی

 ٹرمپ اور ایلون مسک میں بجٹ اور حکومتی معاہدوں پر شدید محاذ آرائی

?️

سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ بجٹ، سرکاری معاہدوں اور ذاتی الزامات کے باعث دونوں بااثر شخصیات آمنے سامنے آ گئیں، جس کے سیاسی و اقتصادی اثرات متوقع ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بااثر ترین افراد میں سے ایک، ایلون مسک کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اختلافات اب صرف بجٹ تک محدود نہیں رہے بلکہ دونوں کے درمیان ایک ذاتی اور علنی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
یہ کشیدگی اس وقت نئی سطح پر پہنچی جب ایلون مسک، جو اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ہیں، نے ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے سرکاری بجٹ پر شدید تنقید کی۔ جواباً، ٹرمپ نے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ان کی کمپنیوں کے تمام وفاقی معاہدے منسوخ کر دیے جائیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے مسک سے کہا ہے کہ وہ سرکاری مشاورتی بورڈ کی سربراہی چھوڑ دیں، اور سرکاری مالی تعاون ختم کرنے سے اربوں ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسک کو بجٹ پر اعتراض اس وقت ہوا جب انہیں الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی میں کٹوتی کا علم ہوا۔
ایلون مسک نے ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرتا تو وہ ہار جاتے، انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اسپیس ایکس کا ڈریگن اسپیس کرافٹ کا مشن معطل کیا جا رہا ہے جو صدر کے بیانات کا عملی جواب ہے۔
مسک نے ایک سوشل میڈیا پول بھی جاری کیا جس میں ایک نئے سیاسی جماعت کے قیام کی تجویز رکھی گئی۔ اس تجویز کو صارفین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی، جسے امریکی سیاسی منظرنامے میں ممکنہ بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہوا جب ایلون مسک نے متنازع جنسی استحصال کے کیس، جفری ایپستین کی فائلز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ ان کا نام بھی ان دستاویزات میں شامل ہے، مسک نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ فائلز ابھی تک منظرعام پر نہیں آئیں۔
یہ صورتحال ان دونوں بااثر شخصیات کے درمیان تاریخی اختلاف کی طرف اشارہ کرتی ہے، حالانکہ ماضی میں دونوں کے تعلقات قریبی سمجھے جاتے تھے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے نہ صرف سیاسی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ اس سے امریکی معیشت اور ٹیکنالوجی کے مستقبل پر بھی گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں اضافہ: رپورٹ

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی

عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال ’گریمی‘ ایوارڈز کے لیےدو بار نامزد

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے

سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی

?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)

مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 12 فیصد کمی

?️ 26 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں پاکستان

حزب اللہ کی جوابی کارروائی ؛ دھمکی کے مقابل دھمکی

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کی فوج کے ان

ہمیں کسی سے لڑنا نہیں لیکن کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسکی آنکھیں نکال دیں گے، اسحٰق ڈار

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

اسرائیل کے 185 دانشوروں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 7 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 185 دانشوروں نے

ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدودوف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے