ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایک اور جنگی جرم کا اعتراف

جنگی جرم

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ایک اہم پل پر حملے کا اعتراف کیا، جسے ماہرین نے بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم قرار دیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی اور توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

امریکی صدر نے ایران میں ایک اور جنگی جرم کے ارتکاب کا اعتراف کرتے ہوئے ایک پل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس پل کے دھماکے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے گستاخانہ انداز میں لکھا کہ ایران کا سب سے بڑا پل منہدم ہو گیا، اب یہ کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔

جنگ پسند امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران بہت دیر ہونے سے پہلے معاہدہ کر لے، اس سے پہلے کہ اس ملک کا کچھ بھی باقی نہ بچے جو اب بھی ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی اور امریکی حکومت کی جانب سے کیے گئے حملے میں پل بی‌یک، جو ایران کے ایک انجینئرنگ شاہکار کے طور پر جانا جاتا تھا اور دنیا کے پیچیدہ ترین انجینئرنگ منصوبوں میں شمار ہوتا تھا، دشمن کا نشانہ بنا۔

اس حملے کے نتیجے میں یہ منصوبہ، جو صوبے کے اہم شاہراہی انفراسٹرکچر کا حصہ تھا اور مستقبل قریب میں افتتاح کے لیے تیار تھا، شدید نقصان کا شکار ہو گیا۔

فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر عسکری اہداف اور بنیادی ڈھانچے پر حملہ، ٹرمپ کی عسکری ناکامی اور بے بسی کی علامت ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق، غیر فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ جنگی جرم شمار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے۲۸ فروری ۲۰۲۶ کو ایران کی سرزمین پر جارحیت کرتے ہوئے اس ملک کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ سید علی خامنہ ایاور متعدد اعلیٰ فوجی حکام اور شہریوں کو شہید کیا، امریکہ کی جانب سے میناب کے ایک اسکول پر بمباری میں ۱۷۰ سے زائد طالبات بھی شہید ہوئیں۔

ایران نے اپنے قانونی حقِ دفاع کے تحت مقبوضہ علاقوں اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور تل ابیب و واشنگٹن سے وابستہ جہازوں کی آبنائے ہرمز سے گزر کو روک دیا۔

عراق اور لبنان کی مزاحمتی تنظیموں نے ایران کی حمایت میں صہیونی اور امریکی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ اس سے قبل یمن کی مزاحمت نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر اس کارروائی میں شامل ہوگی۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ نے عالمی سطح پر توانائی کے بحران کو مزید شدید کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے کرکٹ

یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان

امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر

الاقصیٰ طوفان صہیونی دشمن کے انجام کا آغاز

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری القسام بٹالین کے ترجمان

ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا

امریکی ریاست ٹیکساس میں بڑی آئل ریفائنری میں آتشزدگی

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک بڑے آئل ریفائنری میں آگ

آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی

?️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی

کراچی پورٹ میں جدید بنکرنگ کا آغاز، پورٹ کی ساکھ اور آمدن میں اضافہ متوقع

?️ 19 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی پورٹ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے