چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے

چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

بیجنگ (سچ خبریں)  چین میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب سینٹرل چین کے ایک مارشل آرٹس اسکول میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اسکول کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 16 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں بیشتر بچوں کی عمریں 7 سے 16 سال ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ انہیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ژیچینگ کاؤنٹی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ حکام آگ کی وجہ جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں، سرکاری ملازمین کے مطابق بیجنگ توتیاؤ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت احاطے میں 34 طلبہ موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہنان میں موجود سینٹر کے مینیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس نے اسے ایک مربوط مارشل آرٹس ٹریننگ سینٹر کے طور پر بیان کیا ہے جس کا مقصد اخلاقیات اور مارشل آرٹس کے ذریعے جسم کو مضبوط کرنا ہے۔

اسکول کے لیے ایک آن لائن لسٹنگ میں مارشل آرٹس کے مختلف شعبوں میں ہر دن گھنٹوں طویل کلاسوں کی تشہیر کی گئی اور کہا گیا کہ اسکول سال بھر بورڈنگ طلبہ کو بھرتی کرتا ہے لیکن اس کے بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹر مارشل آرٹس ٹریننگ اداروں کے لیے مطلوبہ فائر سیفٹی آڈٹ کے عمل سے نہیں گزرا تھا کیونکہ یہ عمارت اصل میں نجی طور پر تعمیر کی گئی تھی جو دوسرے مقاصد کے لیے تھی۔

مذکورہ جگہ روایتی چینی مارشل آرٹس کی جائے پیدائش تصور کی جاتی ہے جہاں سے بہت سی کنگ فو اکیڈمیوں کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فائر سیفٹی کے بہتر معیار پر زور دینا شروع کردیا ہے جہاں 15 لاکھ افراد نے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ چین میں مہلک آگ معمول کی بات ہے جہاں حفاطتی انتظامات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، بیجنگ کے ایک علاقے میں 2017 میں آگ لگ جانے سے 24 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان

?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت  ایم کیو ایم 

الخلیل آپریشن پر اسرائیلی سیاسی و فوجی قیادت میں بڑھتا ہوا اختلاف 

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:  اسرائیلی اخبار ہاآرتس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر

تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے

اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے

?️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور

حماس کا صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے شواہد

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:حماس کے وفد نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے

ٹرمپ اسرائیل کو رسوائی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ ایویگڈور لیبرمن نے ایک سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے