🗓️
سچ خبریں:اسرائیل ایک جانب شام کے دروزیوں کی حمایت کا دعویٰ کر رہا ہے، تو دوسری جانب دہشتگردوں کی پشت پناہی سے انہی علاقوں میں نفوذ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے،گذرگاہ داوود منصوبے سے اسرائیلی مقاصد بے نقاب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل جو ماضی میں شام کے دروزی عوام کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا رہا ہے، آج اپنے اسٹرٹیجک مقاصد کے حصول کے لیے انہی دروزیوں کے تحفظ کا نعرہ لگا رہا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ مطابق، اسرائیل نے حالیہ دنوں دمشق کے مضافاتی دروزی علاقوں، خصوصاً صحنایا پر فضائی حملے کیے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ سویدا، جبل العرب، جرمانا اور دیگر دروزی علاقوں میں بسنے والے افراد کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
دروزیوں کی مخالفت اور اسرائیلی تناقض
یہ بیانیہ اس وقت متضاد نظر آتا ہے جب خود دروزی برادری اسرائیل کی مداخلت کو سراسر مسترد کرتی ہے اور اپنی عربی و شامی شناخت پر فخر کرتی ہے۔
مزید یہ کہ جولان کی دروزی آبادی، جو 1967 سے اسرائیلی قبضے میں ہے، آج بھی اسرائیلی شہریت قبول کرنے سے انکار کرتی ہے اور انضمام کی کوششوں کے باوجود اپنی شناخت کا دفاع کر رہی ہے۔
گذرگاہ داوود؛ اسرائیلی مفادات کی نئی سازش
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل ایک خطرناک منصوبے پر کام کر رہا ہے جسے گذرگاہ داوود کا نام دیا گیا ہے۔ اس کوریڈور کے ذریعے اسرائیل جولان سے سویدا، درعا اور شمالی شام کے کرد علاقوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ یہ راہداری سوریہ کو لبنان، اور مجموعی طور پر مزاحمتی محور سے کاٹنے کی کوشش ہے۔
اسرائیلی اقتصادی عزائم اور گیس کی سیاست
اسرائیل صرف فوجی مداخلت پر نہیں رک رہا، بلکہ مشرقی بحیرہ روم سے خلیج فارس تک گیس و تجارتی نقل و حمل کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے اسرائیل حیفا اور اسدود جیسے ساحلی بندرگاہوں کو اردن، عراق اور ترکی کے راستے یورپ و وسطی ایشیا سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
منافقت بھرے آنسو؛ اسرائیل کی جعلی ہمدردی
در حقیقت، دروزیوں سے اسرائیلی ہمدردی محض مفاداتی منافقت ہے۔ شامی عوام ابھی تک نہیں بھولے کہ جب جبهة النصره (موجودہ ہیئت تحریر الشام) نے جبل السماق اور سویدا کے دروزی علاقوں پر حملہ کیا، تو اسرائیل نے ان دہشتگردوں کو نہ صرف طبی امداد دی بلکہ ڈالر کے تھیلے بھی فراہم کیے۔
یہی دوغلی پالیسی آج جولان کے دروزیوں کے شدید ردعمل کا سبب بن رہی ہے، جہاں لوگوں نے اسرائیلی ایمبولینسوں پر حملہ کر کے زخمی دہشتگردوں کی منتقلی کو روکا۔
شامیوں کے پاس واحد راستہ ؛قومی وحدت و مزاحمت
ماہرین کے مطابق، اسرائیل کی یہ تمام کوششیں شام کی تقسیم اور اسرائیلی اثرورسوخ پر مبنی خودمختار علاقوں کے قیام کا حصہ ہیں۔ شام کو اس منصوبے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ مخلص قومی قوتیں متحد ہو کر ایک جامع منصوبہ پیش کریں تاکہ ملک کو تجزیے، قبضے اور بیرونی سازشوں سے بچایا جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
🗓️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل
نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران
فروری
روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے
اپریل
پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے
اکتوبر
تل ابیب میں یمن کا اسٹریٹجک حملہ
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دسواں مہینہ
جولائی
کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
کمیٹی قائم کردی ہے، مجھے گرفتار کیا گیا تو وہی قیادت کرے گی، عمران خان
🗓️ 18 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
مارچ
الجزائر کی فٹ بال ٹیم کا اپنی چیمپئن شپ کی ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کرنے کا اعلان
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی ٹیم نے عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت
دسمبر