?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی جانب سے کیئے جانے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیئے ایک نیا خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ شہروں میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی کرکے فلسطینیوں کی جانب سے کیئے جانے والے مظاہروں کو دبایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی میڈیا نے مقبوضہ شہروں میں فلسطینیوں کے آئندہ مظاہروں کو ہر ممکن حد تک دبانے کے لئے صہیونی حکومت کے وزیر برائے عوامی سلامتی امیر اوہانا کے منصوبے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اتوار کی صبح کو بتایا کہ اوہانا کے اس منصوبے میں تین سال کے عرصہ میں 5 ہزار پولیس افسران کی بھرتی اور تربیت کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں فلسطینی مظاہروں کو روکنے کے لئے فوری طور پر 300 کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ شہروں میں فلسطینی مظاہرین سے نمٹنے کے لئے بارڈر ریزرو پولیس کی 5 یونٹیں تعینات کی جائیں گی۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق، اوہانا، صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم شاباک کو فلسطینیوں کو دبانے کے لئے استعمال کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، اور اس کا ایک کام ان لوگوں کو روکنا ہے جو سوشل میڈیا پر احتجاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صہیونی وزیر نے اس منصوبے کی وضاحت کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک ایسے منصوبے کی ضرورت ہے جس سے فلسطینیوں کی جانب سے کیئے جانے والے مظاہروں کو شدت سے کچلا جاسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک مظاہرے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ الجراح علاقے میں فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے بے دخل کرنے اور ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کے صہیونی فیصلے سے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور مزاحمتی گروہوں نے صہیونی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی بمباری میں 253 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے تھے، جبکہ 1900 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 غیرملکی افراد اور 2 بچے شامل تھے جبکہ حماس کے ان حملوں کو روکنے کے لیئے اسرائیلی آئرن ڈوم شدت سے ناکام ہوگیا اور فلسطینینوں کی جانب سے فائر کیئے جانے والے میزائل اسرائیل کے متعدد شہروں تک پہونچ گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم
دسمبر
یمن غزہ کی حمایت جاری رکھے گا: انصار اللہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا
جولائی
ہم غزہ میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے: محمد الہندی
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے کل ہونے والے اجلاس کے فیصلوں
مارچ
کرک میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 3 مارچ 2024کرک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے
مارچ
ہم ایرانی مخالف قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے: ماسکو
?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کا مشن نے سلامتی کونسل میں
مئی
عالمی تنہائی کے سائے میں اسرائیل کا بولیویا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوشش
?️ 21 اکتوبر 2025عالمی تنہائی کے سائے میں اسرائیل کا بولیویا سے سفارتی تعلقات کی
اکتوبر
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں
ستمبر
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے
مارچ