?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں کے دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا پاکستان کے لیے سب سے بڑی تشویش ہوگی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کینیتھ ایف میکینزی نے حالیہ پینٹاگون بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا سب سے بڑا خطرہ ہوگا جن پر اگر دباؤ نہ رکھا گیا تو دوبارہ وجود میں آجائیں گے، جو تمام پڑوسی ریاستوں بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہوگا۔
سینٹ کام کے سربراہ جنرل میکینزی پاک ۔ افغان خطے میں تمام امریکی عسکری سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں۔
پینٹاگون کی جانب سے رواں ہفتے جاری کیے گئے ان کے بیان کے مطابق جنرل کینیتھ میکنزی نے مزید کہا کہ ان کی کمانڈ اور امریکی سفارتکار، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ امریکا کے انخلا کے بعد دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج اور طیارے تعینات کرنے کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
پاکستان اور دیگر ممالک کی داخلہ سیاست کی جانب سے واشنگٹن کو خطے میں فوجی بیس رکھنے سے روکنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ امریکا قومی سطح پر کرے گا۔
افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے ابتدائی سالوں کے دوران امریکا نے اپنے ڈرون مشنز کے لیے بلوچستان کی شمسی ایئرفیلڈ استعمال کی تھی۔
جنرل کینیتھ میکنزی نے کہا کہ وہ اب اس کا حل ڈھونڈ رہے ہیں کہ افغانستان میں عدم موجودگی کے باوجود امریکا کیسے علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیکریٹری کی ہدایت پر تفصیلی منصوبہ بندی کر رہا ہوں تاکہ مختلف آپشنز سامنے لا سکوں، میں چند متبادل تجاویز کے ساتھ انہیں اس ماہ کے آخر تک دوبارہ رپورٹ پیش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انخلا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا داعش، القاعدہ جیسے گروپوں یا طالبان کے رحم و کرم پر ہوگا کہ وہ جب چاہیں مسائل کھڑے کریں اور ہمارے مفادات کو خطرے میں ڈالیں۔
سینٹ کام سربراہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا صرف امریکا یا پاکستان کے لیے خطرہ نہیں ہے، یہ تمام جنوبی ایشیائی ممالک سے شمال تک خطرہ ہیں بلکہ میرے خیال میں یہ مغرب میں ایران کے لیے بھی خطرہ ہیں، مستحکم افغانستان میں سب کے مفادات ہیں۔


مشہور خبریں۔
حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے، مریم نواز
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم
فروری
آئی ایم ایف شرائط میں نیا کچھ نہیں، طے شدہ ایجنڈا نافذ کیا جا رہا ہے، وزارت خزانہ
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تازہ
دسمبر
نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد
?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی
جون
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیلی فوجی مشقیں میڈیا کی نظروں سے دور
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ حکومت
نومبر
الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہوتی ہیں:بلاول بھٹو زرداری
?️ 19 مارچ 2021پاکستان(سچ خبریں) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ
صہیونیوں کی پکڑی گئی تصاویر کے اجراء پر تل ابیب کا ردعمل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے فلسطینی استقامت کے ساتھ صہیونی
جون
عراق کے استحکام کے لیے معمول پر آنے سے منع کرنے والے قانون کی منظوری ضروری: ڈپٹی اسپیکر
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حاکم الزاملی نے اس بات
مئی
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی